بچے کا نام مسلمان رکھا تو بھی مسئلہ اور نہ رکھا تو بھی ۔۔ چند مشہور اداکاروں کے لیے پیدا ہونے والی ذہنی پریشانی، جو سر درد بن گئی

image

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

عالیہ بھٹ:

مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ کا تعلق اگرچہ لبرل گھرانے سے ہے تاہم عالیہ کی دادی کا تعلق مسلم گھرانے سے تھا، یہی وجہ ہے کہ کچھ حلقے یہ بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ عالیہ مسلمان ہیں۔

تاہم اس سب میں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ عالیہ عام طور پر کسی بھی مذہب کی طرف زیادہ جھکاؤ نہیں رکھتی ہیں، جبکہ ان کی بیٹی کا نام راحا رکھا گیا ہے۔

جو کہ ہندی سنسکریت سے لیا گیا ہے، یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ بیٹی کا نام مسلمان ہوگا، اسی حوالے سے خود عالیہ بھی کچھ حد تک پریشان ہو گئی تھیں۔

پریانکا چوپڑا:

پرینکا چوپڑا اور مشہور امریکی گلوکار نک جوناس سے شادی کی تھی، اس سب میں پریانکا چوپڑا اگرچہ امریکی سماج میں اپنے رنگ کی وجہ سے تعاصب کا شکار رہیں۔

لیکن اداکارہ نے ہمت نہیں ہاری اور اپنا گھر بچانےا ور بسانے کے لیے خوب محنت کی، دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے، جس کے حوالے سے بھارتی یہ سوچ رہے تھے کہ شاید ہندو نام ہی پریانکا اور جونس منتخب کریں گے۔

لیکن ان کے ارمانوں پر اس وقت پانی پھر گیا جب ماں باپ نے بیٹی کا نام مالتی ماری چوپڑا جونس رکھ دیا۔

سنجے دت:

مشہور بھارتی اداکار سنجے دت کے والد کا تعلق ہندو گھرانے سے تھا، جبکہ ان کی والدہ نرگس مسلمان تھیں، یہی وجہ ہے کہ سنجے بھی مسلمانوں سے کافی قریبی سمجھے جاتے ہیں۔

سنجے دت کی دوسری اہلیہ مانیتا دتا بھی مسلمان ہیں، جبکہ ان کے بچوں کے نام بھی سب کو حیرت زدہ کر دیتے ہیں۔

سنجے کی بیٹی کا نام اقراء ہے، اور بیٹے کا نام شاہ ران دت ہے۔

مانا قادری:

سنیل شیٹھی کی اہلیہ مانا قادری کا تعلق بھی مسلمان گھرانے سے ہے، شادی کے لیے بھی والدین راضی نہ تھے، تاہم سنیل نے مانا کے والدین کو راضی کر ہی لیا۔

لیکن اس کے بعد اولاد کا نام بھی ماں باپ کو پریشان ضرور کر رہا تھا، کیونکہ الگ مذہب کی بنا پر دونوں خاندانوں کا موقف یہی تھا کہ نام ہماری طرف سے ہونا چاہیے۔

سنیل کی بیٹی کا نام عطیہ شیٹھی ہے جبکہ بیٹے کا نام آہان شیٹھی، دونوں کے نام کچھ اس طرح سے ہیں، کہ اس میں مذہبی طور پر زیادہ جھکاؤ نہیں ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.