3 بیٹیوں کے باپ تھے لیکن مرتے وقت کوئی بیٹی ساتھ نہ تھی ۔۔ لیجنڈری اداکار عابد علی کی موت اور زندگی کے تلخ واقعات کی کہانی جو آج بھی آنکھوں میں آنسو لے آئے

image

عابد علی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے وہ لیجنڈری اداکار ہیں جنہوں نے 90 کی دہائی میں اپنے فن اور جاندار اداکاری سے شوبز کی دنیا میں ایک نیا انقلاب برپا کیا۔ عابد علی کی دو شادیوں سے متعلق ہر کوئی جانتا ہے انیہوں نے پہلے اداکارہ و گلوکارہ حمیرا چوہدری سے شادی کی اور پھر اداکارہ رابعہ نورین سے 2006 میں دوسری شادی کی۔ اداکار عابد علی 3 بیٹیوں کے والد تھے ان کی بیٹیوں کے نام ایمان، راحمہ اور مریم علی ہیں۔

عابد علی نے پہلی شادی بھی اپنی پسند سے کی تھی اور پھر اپنی پہلی بیوی کو کام کرنے سے منع کرکے خود لاہور شفٹ ہوگئے تھے۔ وقت کے ساتھ ساتھ کام میں اس قدر مصروف ہوگئے کہ انہوں نے اپنے گھر والوں کو وقت دینا چھوڑ دیا اور یوں ان کے اور پہلی بیوی کے درمیان اختلافات بڑھ گئے۔ جو بعد ازاں ان کی طلاق کی وجہ بنی لیکن عابد علی نے دوسری شادی بھی کر رکھی تھی جس کا علم ان کے پہلے رشتے کے ٹوٹنے کی وجہ بن گیا۔

عابد علی اگست 2019 میں کراچی کے نجی ہسپتال میں جگر کے کینسر کے باعث داخل ہوئے اور ستمبر میں انتقال کرگئے۔ جس وقت وہ حالتِ نزع میں مبتلا تھے اس دوران ان کی کوئی بیٹی ان سے نہ مل سکی کوینکہ ان کی دوسری بیٹی راحمہ نے اپنی ایک ویڈیو میں بتایا تھا کہ والد کی دوسری بیگم نے ہمیں ان کا آخری دیدار بھی کرنے نہ دیا۔

ایمان علی نے اپنے سابقہ انٹرویو میں بتایا تھا کہ: " میری شادی کے بعد میرے والد سے اچھی دوستی ہوگئی تھی میرے ہمراز تھے وہ مگر میری دوسری ماں نے مجھے پاپا کے انتقال کے بعد آخری دیدار تک کرنے نہیں دیا، یہ میری زندگی کا سب سے بڑا نقصان ہے جب میں اپنے والد کے لئے کچھ کر نہ سکی یہاں تک کہ آخری دیدار بھی مجھے نہ مل سکا، میں اپنی سوتیلی ماں سے زندگی بھر اس اقدام کی وجہ سے خفا رہوں گی شاید کبھی معاف بھی نہ کر سکوں۔ "


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.