من پسند شادی کرنی ہو تو بابا بنگالی کے پاس آئیں ۔۔ دیواروں پر لکھ کر لوگوں کو لاکھوں روپے کا چونا لگانے والے لوگوں کے 5 ایسے دلچسپ اشتہار جو آپ کو ہنسنے پر مجبور کردیں

image

اشتہارات جب تک پُرکشش نہ ہوں لوگ چیزوں کی جانب متوجہ نہیں ہوتے ہیں چاہے کتنی ہی اچھی ارو اہم چیز ہو جب تک اس کا شتہار ٹی وی پر مختلف جگہوں پر دکھایا نہ جائے لوگوں میں اس کو خریدنے کا شوق زیادہ نہیں ہوتا مگر کچھ ایسی بھی چیزیں ہیں جن کو ہمیں خریدنا تو نہیں ہوتا ہے البتہ اپنے کاروبار کی مشہوری کے لیے بنائے گئے ایسے اشتہارات جو پاکستان اور خصوصاً کراچی کے لوگوں کے لیے ہنسی کا باعث بن گئے ہیں۔

عامل بنگالی:

عامل بنگالی کو تو شاید اب پوری دنیا اس کے نام سے ہی جانتی ہوگی۔ جتنے جادو انہوں نے کیے ہیں شاید کسی نے دنیا میں کیے ہوں ۔۔ یہ ایک مزاحیہ سے بابا ہر دیوار پر اپنا اشتہار لگائے رکھتے ہیں نہ جانے یہ حضرت کون ہیں؟ ویسے اگر آپ کو بھی پسند کی شادی کرنی ہے لیکن گھر والے نہیں مان رہے تو ایک ناکام کوشش اس عامل بنگالی کے نمبر پر کال کرکے آزمائی جا سکتی ہے اس سے یا تو آپ کا بیلنس ضائع ہوگا یا پھر بابا کی کرامات ۔۔

مردانہ کمزوری:

مردانہ کمزوری بھی پوشیدہ بیماری ہے۔ ویسے تو ہمارے معاشرے میں ہر دوسرا مرد اس بیماری کو چھپانے پر غور کرتا ہے اور بیویوں کو بانجھ کہلانے پر زور دیتے ہیں مگر خود اپنی خامیوں کو ظاہر نہیں کرتے البتہ ہر دیوار پر اس مرض کی کمزوری کا علاج موجود ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے شاید ہر تیسرے مرد کو اس دوا کی ضرورت ہے ۔۔

بواسیر:

بواسیر ایک پوشیدہ لیکن تکلیف دہ مرض ہے جس کو لوگوں کو بتانے میں بھی شرم آتی ہے اور ظاہر ہے ہر بیماری کا تذکرہ نہیں کیا جاتا لیکن پاکستان میں تو ہر دیوار کے پاس اس مرض کا علاج موجود ہے۔

زخمی جوتوں پر اشتہار

اگر آپ کے جوتے بھی زخمی ہوگئے ہیں یعنی پھٹ کر خراب ہوگئے ہیں تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ تجربہ کار موچی آپ کی خدمت کے لیے حاضر ہے۔

صرف کنوارے افراد مرغی لے جائیں؟

یہ اشتہار پڑھ کر یوں لگ رہا ہے کہ اس دکان پر صرف کنوارے افراد کے لیے مرغی کا گوشت دستیاب ہے۔ آپ نے کبھی اس طرح اشتہار کہیں دیکھا ہے؟

آپ کو کونسا اشتہار زیادہ ہنساتا ہے؟ ہمیں کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا ۔۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.