اہلیہ کو پہلے شوہر کی اچانک موت نے ہلا کر رکھ دیا تھا ۔۔ لاکھوں رشتے ٹھکرا کر نسیم وکی نے ایک بیوہ سے شادی کیوں کی تھی؟ ویڈیو

image

دنیا میں شادی کیلئے ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے کہ اس کا ہونے والا جیون ساتھ اس کے خوابوں کا شہزادہ ہو۔ مگر کامیڈی کے بادشاہ نسیم وکی کے بارے میں کوئی نہیں جانتا کہ انہوں نے ایک بیوی سے شادی کی۔

جی ہاں آپ نے بالکل ٹھیک سنا ہے ہوا کچھ یوں کہ نسیم وکی کی اہلیہ چاندنی جو کہ ایک کامیاب اور مشہور اداکارہ ہیں، انہوں نے پہلی شادی 1994 میں ڈائریکٹر حسنین سے کی اور خوشگوار زندگی گزارتی رہیں ساتھ ہی ساتھ فلموں میں بھی اپنا لوہا منواتی رہیں ایک وقت ایسا آیا کہ یہ مشہور اداکارہ ریما کی ٹکر پر آگئیں۔

مگر 2003 میں ان کے شوہر کا انتقال ہو گیا اس کے کچھ عرصے بعد انہوں نے پہلے شوہر کی سوتیلی بیٹی کی شادی اپنے بچوں کی طرح کی پھر ان کی زندگی میں ساتھی فنکار نسیم وکی کی انٹری ہوئی ، یہی وجہ ہے کہ نسیم وکی نے ایک جگہ بتایا کہ جب مجھے چاندنی سے محبت ہوئی تو میں نے آدھی رات کو اپنی بہترین دوست روبی انعم کو فون کر کے سب سے پہلے یہ بات بتائی۔

تو اس نے مذاق میں کہا کس بچاری کا بیڑا غرق کیا ہے؟ جس پر میں نے کہا چاندنی، تو وہ مسکرانے لگیں پھر دعائیں بھی دیں۔ مزید یہ کہ چاندنی نے 1990 میں فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا ، ان کی پہلی فلم بہروپیا سامنے آئی جس میں یہ معاون اداکارہ کے طور پر کام کیا مگر اداکارہ سے زیادہ ان کے ڈانس کو پسند کیا گیا۔

پھر انہوں نے "اکو دس نمبری" "ات خدا داویر " جیسی کئی کامیاب فلمیں کیں مگر 2000 میں جب فلموں کا معیار بدلا تو یہ اسٹیج کی طرف آ گئیں اور بے پناہ شہرت حاصل کی، یہاں ہی ان کی ملاقات نسیم وکی سے ہوئی۔ جیسے یہ اپنے کیرئر میں بے مثال تھیں ویسے ہی یہ ایک اچھی، نیک بیوی ثابت ہوئیں اور شہرت کو چھوڑ کر اپنا گھر سنبھالا۔

واضح رہے کہ انہیں آخری مرتبہ انڈیا کے معروف کامیڈی شو "دی کپل شرما" شو میں دیکھا گیا جہاں یہ اپنے شوہر کے ساتھ گئی ہوئی تھیں کیونکہ نسیم وکی اس شو میں کام کرتے تھے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.