پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

image
پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آگیا ہے، پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات ہو گا۔

رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کو پشاور میں منعقد ہوا۔ 

اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے بریفنگ میں بتایا کہ ’انہیں ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان اعلان کرتی ہے کہ ’ملک بھر میں پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات کو ہو گا۔‘ 

اس سے قبل زونل ہلال کمیٹیوں کو رمضان کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی تھی اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کا انتظار کیا جا رہا تھا۔

پشاور میں روئت ہلال کمیٹی رمضان المبارک چاند دیکھنے کے لیے کوشاں pic.twitter.com/aM86YbJW7r

— Muhammad Danial Aziz (@mdanyalaziz) March 22, 2023

زونل کمیٹی کے رکن مولانا انوار الحق حقانی نے کہا تھا کہ ’بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مطلع ابرالود ہے۔ صوبے میں چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔‘

اسی طرح سندھ اور پنجاب میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ پنجاب کی زونل کمیٹی کے کنوینر طاہر رضا بخاری نے اعلان کیا تھا کہ ’لاہور سمیت صوبے بھر میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔‘

واضح رہے کہ سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں کل رمضان کا پہلا روزہ ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.