چاہتا ہوں جو میرے ساتھ ہوا بابر کے ساتھ نہ ہو، سرفراز احمد

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ’جو ہمارے ساتھ ہوا ہے نہیں چاہتا ہوں کہ وہ کسی اور کے ساتھ ہو، بابر اعظم اچھی کپتانی کررہے ہیں اور انہیں آگے بھی کرنی چاہیے۔

سرفراز احمد نے یوٹیوبر نادر علی کو انٹرویو کے دیتے ہوئے بابر اعظم  کی  کپتانی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ بابر اعظم بہت اچھی کپتانی کررہے ہیں اور انہیں آگے بھی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے، بابر اعظم میں بطور کپتان کافی بہتری آرہی ہے ، انسان غلطی کرتا ہے توسیکھتا ہے، لیکن پاکستان میں غلطی کرنا گناہ ہوجاتا ہے، غلط فیصلے کرنے پر ایک شخص کو قصور وار سمجھا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم اور کپتان بننے میں وقت لگتا ہے، ہمارے ساتھ جو ہوا، نہیں چاہتے کہ کسی اور کے ساتھ بھی ویسا ہو، سرفراز احمد نے بابر اعظم کو مشورہ دیا کہ وہ کھلاڑیوں کے ساتھ اچھی بات چیت کریں تاکہ کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہو اور وہ اچھا پرفارم کریں۔

تاہم سابق کپتان نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ان کے ساتھ ایسے کیا معاملات ہوئے جس کی بنیاد پر وہ بابر اعظم کے لیے ایسا نہ ہونے کے متمنی ہیں۔

سرفراز احمد نے بتایا کہ جب سے میں ٹیم سے باہر ہوا میری کوشش تھی کہ جو بھی کرکٹ ملے وہ میں کھیلوں اور کوئی میچ مس نہ کروں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے ٹی وی پر تجزیہ کرنے کی بہت سے آفر پیش کی گئیں لیکن میں نے منع کردیا، میری فرسٹ کلاس چل رہی تھی، ابھی کرکٹ کھیلنے کا ارادہ ہے اس شعبہ میں بعد میں آؤں گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.