نہ چیخی نہ چلائی پھر بھی ڈر گئے۔۔ خاتون نے ایسا کیا کیا، جو لوٹنے آئے ڈکیت الٹے پاؤں بھاگے؟ ویڈیو وائرل

image

پاکستان میں بڑھتی ہوئے ڈکیتی اور نقب زنی کی وارداتیں جہاں شہریوں میں خوف و ہراس کا باعث بن رہی ہیں، وہیں شہریوں نے اب اپنا دفاع خود ہی سے کرنا شروع کر دیا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو نے سب کی توجہ خوب سمیٹی جس میں ڈکیت ایک برقع اوڑھے خاتون کو لوٹنے کی غرض سے گئے۔

عام طور پر شہری ان ڈکیتوں کو صدیقہ خیرات سمجھ کر اپنی نقد اور قیمتی سے محروم ہو ہی جاتے ہیں۔

لیکن اس خاتون نے کچھ ایسا کیا، جس نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی، ساتھ سب کو یہ بھی بتا دیا کہ اب دور بدل رہا ہے۔

موٹر سائیکل سوار ملزمان جیسے ہی خاتون کا پیچھا کرتے سنسان گلی میں پہنچے تو موقع غنیمت جانتے ہوئے لوٹنے کی کوشش کی۔

جوں ہی ڈکیتوں نے خاتون کے آگے بائیک لگائی اور لوٹنے کی کوشش کی، تو خاتون نے فورا بیگ میں سے اسلحہ نکال کر ایسے دکھایا کہ گویا ابھی فائر کرے گی۔

غالبا ملزمان کو یقین نہ تھا کہ خاتون بھی اس طرح اپنے دفاع کرے گی، اسلحہ دیکھتے ہی ملزمان نے موٹر سائیکل موڑی اور الٹے پہر بھاگنے لگے، خاتون کی بہادری اور دیدہ دلیری کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی خوب سمیٹ لی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.