14 سالوں سے رات کا کھانا نہیں کھایا۔۔ منوج باجپائی بھوکے کیوں سوتے ہیں؟

image

“میرے گھر میں دوپہر کا کھانا کھانے کے بعدباورچی خانہ بند ہوجاتا ہے پھر جب بیٹی گھر آتی ہے تو کچن کا کام کرتی ہے۔ میں نے پچھلے 14 برسوں سے رات کا کھانا نہیں کھایا“

یہ چونکا دینے والا بیان دینے والے بھارت کے مشہور اداکار منوج باجپائی ہیں۔ حالیہ انٹرویو میں منوج نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بھی بات کی جس میں انھوں نے اپنے کھانے پینے کے روٹین کے بارے میں بھی بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا انھوں نے اپنے دادا کو دیکھ کر کیا کیونکہ ان کے دادا کافی دبلے اور اسمارٹ تھے اور وہ بھی رات کا کھانا نہیں کھاتے تھے اس لئے اھوں نے بچپن میں ہی سوچ لیا تھا کہ اپنے دادا کی یہ عادت انھیں اپنانی ہے۔

منوج باجپائی کہتے ہیں کہ ایسا کرنا انھیں مشکل لگتا تھا اس لئے میں زیادہ سےزیادہ پانی پیتا تھا اور کچھ ڈائیٹریبسکٹ کھاتا تھا تاکہ میری بھوکمٹ جائے۔ اس روٹین سے انسانی جسم کو بےحد فائدہ ہوتا ہے اور انسان بہت سی خطرناک بیماریوں جیسےشوگر، کولیسٹرول اور دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.