بیٹی پیدا ہوئی تو سب نے گالیاں دیں ۔۔ شوہر کی طلاق کے بعد جب غنیٰ علی کی سوتن نے انہیں تکلیف پہنچائی، تو خاوند نے بڑی قربانی دے کر انہیں ٹوٹنے سے بچا لیا؟ دیکھیں

image

نکاح کے 3 بول ادا کر کے ایک لڑکی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے کسی دوسرے کے گھر کی عزت بن جاتی ہے۔

مگر زندگی کے سب سے خوشی اور اہم دن پر اگر لوگ آپ کو برا بھلا کہیں بلکہ یہاں تک کے گالیاں دیں تو انسان ٹوٹ جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ ملک کی مشہور اداکارہ غنیٰ علی کے ساتھ بھی ہوا۔

انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں شادی کے بعد کے برے وقت کے بارے میں بات کی۔ غنیٰ کہتی ہیں کہ میرے شوہر پہلے سے شادی شدہ تھے مگر وہ اپنی بیوی کے ساتھ خوش نہ تھے۔

اور جب ان سے شادی کا فیصلہ کیا تو میں جانتی تھی کہ مجھ پر الزام لگے گا میں نے ہنستا بستا گھر توڑ دیا ۔مزید یہ کہ ہمارے بارے میں ان کی پہلی بیوی کو سب کچھ معلوم تھا۔

مگر جیسے ہی شادی کا اعلان کیا تو عوام کے علاوہ ان کا یہ الزام کہ میں نے انکا گھر توڑا ، پھر یہ معلوم ہوا کہ انہوں نے خودکشی کر لی ہے، پر میں خاموش رہی اور کچھ نہ کہا کیونکہ جانتی تھی کہ کسی کیلئے بھی یہ تسلیم کرنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے۔

لیکن بات میرے لیے حیران کن تھی کیونکہ وہ دونوں ایک ساتھ خوش نہ تھے اس لیے ان کی طلاق ہو ئی تھی۔ مگر میرے شوہر نے اس وقت میرا بہت ساتھ دیا اور وہ ایک مذبآدمی ہیں، اب چاہتی ہوں کہ میری بیٹی کی بھی جب شادی ہو تو اللہ پاک اسے بھی ایسا ہی شوہر دے۔

اس کے علاوہ انہوں نے اپنی بیٹی کی پیدائش پر ہونے واقعے پر بھی بات کی اور کہہ ڈالا کہ لوگوں نے سوشل میڈیا پر چھوٹی سے بیٹی کو گالیاں دیں، اس بات کا بھی خیال نہیں کیا کہ وہ بہت چھوٹی ہے اور اس شادی میں اس کا کیا قصور۔

یہی نہیں میں جانتی ہوں کہ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے ایسا کیا ،ان میں سے کچھ کو تو میں نے ٹھیک طرح سے سنائیں بھی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.