اترپردیش: کم سن لڑکوں کو پیشاب پینے پر مجبور کیا گیا

image

انڈیا کی ریاست اترپردیش میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں دو لڑکوں کو کچھ افراد کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ پیشاب پینے پر مجبور کیا گیا اور ان کے جسم کے نازک اعضا پر مرچیں لگائی گئیں۔

انڈین ریاست اترپردیش کے ضلع سدھارتھ نگر میں دو لڑکوں کو چوری کے الزام میں کچھ افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ 

انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ لڑکوں کی تذلیل کرتے ہوئے زبردستی ٹیکے لگائے گئے۔ تذلیل کا شکار ہونے والے لڑکوں کی عمر 10 سے 15 برس کے درمیان ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکوں کے پرائیوٹ اعضا پر زبردستی سبز مرچیں لگائی گئیں اور انہیں پھر پیشاب پینے پر مجبور کیا گیا۔

ملزمان کو لڑکوں کو گالیاں اور دھمکیاں دیتے بھی سنا جا سکتا ہے۔

ملزمان نے لڑکوں کو چوری کے الزام میں پکڑ کر باندھ دیا تھا جس کے بعد ان کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکوں کے ساتھ قابل اعتراض حرکات کا فوری ایکشن لیا  گیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے تمام افراد کی شناخت کر لی گئی ہے جن میں سے چھ افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts