بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل کولکتہ میں شاپنگ، ساڑھیاں بھی خریدیں

image

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم سنیچر کو انگلینڈ کے خلاف کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں گروپ مرحلے کا آخری میچ کھیلے گی۔

اس سلسلے میں پاکستان ٹیم کولکتہ میں موجود ہے جہاں جمعے کے روز ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اوپننگ بیٹر امام الحق شاپنگ سے خوب لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق بابر اعظم اور امام الحق نے کولکتہ کے مال میں شاپنگ کی جہاں انہوں نے زارا اور باقی مشہور برینڈز سے خریداری کی۔

بابر اعظم نے ویمنز زون سے ساڑھیاں خریدیں اور پھر کپڑوں کے برینڈ سوچ سے بھی خریداری کی۔

اس دوران دونوں کھلاڑیوں کے لیے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے اور کسی کو بھی اُن کے ساتھ تصویر بنوانے یا ملنے کی اجازت نہیں تھی۔

شاپنگ کے دوران بابر اعظم اور امام الحق وہاں موجود عوام کی جانب سے ہاتھ ہلاتے رہے۔

خیال رہے اس سے قبل بابر اعظم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ انہوں نے انڈیا میں سات لاکھ روپے کی شیروانی خریدی ہے۔

ان افواہوں کے بعد پاکستانی کپتان کی جانب سے انسٹاگرام پر بھرپور انداز میں تردید سامنے آئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات بہت کم ہوگئے ہیں۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے کے لیے انگلیںڈ کو 287 رنز کے ہدف سے شکست دینا ہوگی یا انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا ہدف صرف 2.4 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts