ورلڈ کپ: انگلینڈ کے اوپنرز کا پاکستان کے خلاف پُراعتماد آغاز

image

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 44ویں میچ میں انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل تک انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے پانچ اوورز میں 26 رنز بنائے ہیں۔ وکٹ پر جونی بیئرسٹو اور ڈیوڈ ملان موجود ہیں۔

سنیچر کو کوکلتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر اس بات کی تصدیق کی کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’وکٹ تھوڑی خشک ہے اور اچھی لگ رہی ہے۔ ہم پہلے بیٹنگ کریں گے۔‘

گرین شرٹس کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وہ بھی پہلے بیٹنگ کرتے۔ حسن علی کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم فخر کی اننگز کے منتظر ہیں، ہم ان کی بیٹنگ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ہم اپنی پوری کوشش کریں گے۔‘

خیال رہے کہ پاکستان اس وقت ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جس کے بعد اُسے نیوزی لینڈ کو پوائنٹس ٹیبل پر پیچھے چھوڑنے اور ان کی جگہ سیمی فائنل میں جانے کے لیے انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کم سے کم 287 رنز سے ہرانا ہو گا۔

اگر پاکستان اس میچ میں پہلے بولنگ کرتا ہے تو پھر اُسے نیوزی لینڈ کے رن ریٹ کو پیچھے چھوڑنے کے لیے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا کوئی بھی ہدف صرف 2.4 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts