گوگل کے غیرفعال جی میل اکاؤنٹس ختم کرنے کے فیصلے کے بعد آپ اپنا اکاؤنٹ کیسے بچا سکتے ہیں؟

اگر آپ کا کوئی پرانہ گوگل اکاؤنٹ ہے جسے آپ نے کئی سالوں سے نہیں چلایا تو ممکن ہے کہ وہ بہت جلد حذف ہوجائے۔
laptop
Getty Images

اگر آپ کا کوئی پرانا گوگل اکاؤنٹ ہے جسے آپ نے کئی سالوں سے نہیں چلایا تو ممکن ہے کہ وہ بہت جلد ختم ہوجائے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ وہ جمعے سے اپنے غیر فعال اکاؤنٹ کی پالیسی کے تحت ایسے اکاؤنٹس کو بند کر دے گا۔

گوگل اکاؤنٹ ایسا یوزر اکاؤنٹ ہے جس کے ذریعے آپ کو گوگل کے متعدد مصنوعات تک ایک ہی یوزر نیم اور پاس ورڈ سے رسائی مل جاتی ہے، جیسے کہ جی میل، گوگل ایڈز اور یوٹیوب وغیرہ۔

اس غیر فعال ای میل اکاؤنٹ کو کھول کر اس سے ایک ای میل کرنے سے آپ کا اکاؤنٹ بچ سکتا ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ وہ یہ اقدام سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے اٹھا رہا ہے، ایسے اکاؤنٹس کے ہیک ہو جانے کے امکان زیادہ ہوتے ہیں جن کو صارف بھول چکے ہیں یا استعمال نہیں کرتے۔

گوگل نے مئی میں بتایا تھا کہ ایسے پرانے اکاؤنٹس کی سکیورٹی کمزور ہوتی ہے کیونکہ ان کے لیے ایسے پاس ورڈز استعمال کیے جاتے ہیں جو پہلے سے استعمال شدہ ہوں یا وہ پرانے ہوتے ہیں اور ان میں ’ٹو فیکٹر اوتھینٹیکیشن‘ کا فیچر فعال نہیں ہوتا۔

ملٹی فیکٹر ویریفیکیشن یا ٹو سٹیپ اوتھینٹیکیشن ایک ایسا فیچر ہے جس کے تحت کسی کمپیوٹر صارف کو دو یا اس سے زیادہ ثبوت فراہم کرنے کے بعد ہی اس ویب سائٹ یا پلیٹ فارم تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔

ایک دفعہ اگر کسی کے اکاؤنٹ تک کسی دوسر کو رسائی مل جائے تو اس کا کسی بھی چیز کے لیے استعمال ہو سکتا ہے، شناخت کی چوری سے لے کر اسے بدنیتی پر مبنی مواد اور سپیم کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ایک شخص موبائل فون دیکھ رہا ہے
Getty Images

ایک اکاؤنٹ کو کیسے بچایا جا سکتا ہے

عام طور پر ایک دفعہ سائن ان ہو جانے سے دو سال تک کے لیے آپ کا گوگل اکاؤنٹ فعال ہو جانا چاہیے۔

گوگل نے یہ کہا ہے کہ گوگل ڈرائو کا استعمال کر کے ای میل پڑھنے اور یوٹیوب کی ویڈیو دیکھنے سے اکاؤنٹ کو ہذف ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔

یہ اچھا ہو گا کہ ایک دفعہ لاگ ان ہونے کے بعد آپ اس اکاؤنٹ کو ایک ’ریکوری ای میل‘ کے ساتھ منسلک کر دیں۔ ایسا کرنے سے آپ کو نوٹیفیکیشنز موصول ہوتی رہیں گی۔

ایک ریکوری ای میل ایڈریس ایسا ای میل اکاؤنٹ ہوتا ہے جو بھول جانے کی صورت میں نیا پاس ورڈ بنانے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔


News Source   News Source Text

BBC
مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.