انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے تنگ آ کر بالآخر اپنا نام تبدیل کر لیا

image

انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیموں یعنی ون ڈے اور ٹی20 کے کپتان جوز بٹلر نے اپنا نام غلط لکھے اور بولے جانے سے تنگ آ کر تبدیل کر دیا ہے۔

اس بات کی تصدیق انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کی جس کے بعد اب جوز بٹلر کا نیا نام جوش بٹلر ہوگا۔

ای سی بی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جوز بٹلر کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اس بارے میں بات کرتے ہیں کہ کیسے کئی برسوں سے اُن کا نام غلط طریقے سے بولا اور لکھا جا رہا ہے۔

جوز بٹلر کہتے ہیں کہ ’میں انگلینڈ کا وائٹ بال کپتان جوز بٹلر ہوں لیکن پوری زندگی مجھے غلط نام سے پکارا گیا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’عوام سے لے کر میری والدہ تک اور یہاں تک کہ سالگرہ کے کارڈ پر بھی لکھا ہوتا تھا کہ پیارے جوش، تم اب بڑے ہو رہے ہو۔ سالگرہ مبارک۔“

بٹلر نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ انہیں جو برطانوی حکومت کی جانب سے ایم بی ای میڈل دیا گیا ہے اس پر بھی جوش بٹلر لکھا ہوا ہے۔ 

    View this post on Instagram           A post shared by We Are England Cricket (@englandcricket)

وہ کہتے ہیں کہ ’یہاں تک کہ ایم بی ای پر بھی میرا نام غلط لکھا ہوا تھا لہذا 13 برسوں تک اپنے ملک کی نمائندگی کرنے اور دو ورلڈ کپ جیتنے کے بعد وقت آگیا ہے کہ میں اس مسئلے کو حل کر دوں۔ یہ مسئلہ میں سب کے لیے حل کر رہا ہوں۔ میری نام اب آفیشل طور پر جوش بٹلر ہے۔‘

33 برس کے جوش بٹلر انگلینڈ کی جانب سے اب تک 57 ٹیسٹ، 181 ون ڈے اور 114 ٹی20 میچز کھیل چکے ہیں۔

جوش بٹلر 2019 کا آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی انگلش ٹیم کا حصہ تھے۔

اس کے علاوہ انگلینڈ نے 2022 میں اُن کی کپتانی میں آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.