فرانس کی اہم ترین یونیورسٹیوں میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف طلبہ کا احتجاج جاری

image

پیرس ۔30اپریل (اے پی پی):فرانس کی اہم ترین یونیورسٹیوں میں طلبہ نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج جاری رکھا۔ العربیہ کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔

درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے ان طلبہ کو یونیورسٹی کی حدود سے نکال دیا جنہوں نے یونیورسٹی کے اندر خیمے لگا رکھے تھے۔ تقریباً 50مظاہرین کو یونیورسٹی کے کیمپس سے ہٹا دیا گیا۔ ان کو سخت سکیورٹی میں مختلف گروپوں کی صورت میں یونیورسٹی سے باہر لے جایا گیا۔ اسی طرح کا ایک مظاہرہ پیرس کی مشہور سائنسز پو یونیورسٹی میں کیا گیا، وہاں بھی پولیس اور طلبہ کے درمیان کشیدگی دیکھنے میں آئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.