بلاک کے کئی ممالک مئی تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے، یورپی یونین

image

ریاض ۔30اپریل (اے پی پی):یورپی یونین نے کہا ہے کہ مئی تک کئی یورپی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں گے۔اردو نیوز کے مطابق یہ بات یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے امور خارجہ و سکیورٹی پالیسی جوزف بوریل نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ مئی کے آخر تک کئی یورپی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں گے۔اس سے قبل جوزف بوریل نے اپنے بیانات میں اس بات پر زور دیا تھا کہ اسراائیل کے پاس فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور ان کے لیے ایک ریاست کے قیام کے خلاف ویٹو کا کوئی جواز نہیں ۔

خیال رہے مارچ میں چار یورپی ملکوں سپین، آئرلینڈ، مالٹا اور سلووینیا نے اعلان کیا تھا کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا تھا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ان کا ملک جولائی تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔انہوں نے یہ خیال بھی ظاہر کیا کہ یورپی یونین میں جلد ہی ایسی لہر پیدا ہو گی جس کے بعد کئی رکن ممالک اسی موقف کو اختیار کر لیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.