غزہ سے متصل زیر تعمیر امریکی بندرگاہ دو سے تین ہفتے میں کام شروع کر دے گی، وائٹ ہاؤس

image

واشنگٹن ۔30اپریل (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ غزہ سے متصل زیر تعمیر بندر گاہ کے راستے غزہ میں خوراک و امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ چند ہفتوں شروع کر دیا جائے گا، تاہم یہ زمینی راستوں کا متبادل ہر گز نہیں ہو سکے گا۔ العربیہ اردو کے مطابق وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کےترجمان جان کربی نے کہا کہ آئندہ دو تین ہفتوں کے دوران اس فلوٹنگ بندرگاہ سے امداد کی ترسیل شروع ہو جائے گی۔

جان کربی نے کہا کہ بلا شبہ یہ فلوٹنگ بندر گاہ غزہ کے لیے بحری راستے سے امداد کی ترسیل کا ذریعہ بنے گی لیکن یہ کبھی بھی زمینی راستوں اور ٹرکوں کے ذریعے پہنچائی جانےوالی امداد کا متبادل نہیں ہو سکتی ۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے باعث خبردار کر رکھا ہے کہ علاقے کی مسلسل اسرائیلی ناکہ بندی کے سبب قحط کا خطرہ ہے، اسرائیل کی طرف سے امدادی سامان اور خوراک کی ترسیل میں رکاوٹوں کی وجہ خوراک کی قلت پیدا ہو چکی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.