اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی

image

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے یکم مئی2024 سے ایل پی جی گیس کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ اوگرا کی جانب سے منگل کو جاری پریس ریلیز کے مطابق یکم مئی 2024 سے 11.8کلو سلنڈر کی قیمت 2813.85روپے ہو گی جبکہ اپریل 2024 میں اس کی قیمت2954.03 روپے تھی اس طرح اپریل کے مقابلہ میں مئی کے لیے ایل پی جی گیس کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 140.18 روپے کمی کی گئی ہے ۔

اوگرا نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی پروڈیوسر پرائس سعودی آرامکو اور ڈالر کی شرح تبادلہ کے تناظر میں مقرر کی گئی ہے ۔ گزشتہ ماہ کے مقابلہ میں آرامکو نے قیمت م5.6فیصد کمی کی ہے جبکہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں بھی 0.18فیصد کمی ہوئی ہے جس کے باعث ایل پی جی کے 11.8کلو سلنڈر کی قیمت میں 140.18روپے یعنی 4.74فیصد کی کمی ہوئی ہے ۔ اس طرح ایل پی جی کی فی کلو صارف قیمت میں 11.88 روپے کی کمی ہوئی ہے ۔ایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن اوگرا کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ واضح رہے کہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمتوں کا نفاذ یکم مئی سے ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.