پی آئی اےنے متحدہ عرب امارات سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ’’سفری ہدایات‘‘جاری کر دیں

image

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)نے متحدہ عرب امارات سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ’’سفری ہدایات‘‘جاری کر دیں۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کے باعث دبئی اور شارجہ کے لئے فضائی آپریشن شدید متاثر ہیں۔

پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائنز کے فضائی آپریشن تاحکم ثانی معطل رہیں گے ۔ ترجمان نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی کچھ پروازوں کو خراب موسم کی وجہ سے تاخیر اور منسوخی کا سامنا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کو اپنے مسافروں کی زحمت کا بھرپور احساس ہے،صورتحال بحال ہوتے ہی پی آئی اے اپنے فضائی اپریشن کا فی الفور آغاز کر دے گی۔ متاثرہ پروازوں کے مسافروں سے التماس ہے کہ وہ اپنی پرواز کی معلومات کے لیے پی آئی اے کال سینٹر 786 786 111 سے رابطے میں رہیں


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.