اسرائیل رفح میں بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کرے،روس

image

ماسکو ۔9مئی (اے پی پی):روس نے کہا کہ اسرائیل کو رفح میں بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کرنی چاہیے۔

روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ ہفتہ وار پریس کانفرنس میں رفح کے خلاف اسرائیل کے تازہ ترین حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رفح میں تقریباً 1.5 ملین فلسطینی شہری موجود ہیں اور ہم اس تناظر میں چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی انسانی قانون کی شقوں کی تعمیل کی جائے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ غزہ میں موجودہ صورتحال ہمارے ملک کے موقف کی تصدیق کرتی ہے کہ غزہ میں کشیدگی میں کمی کے لئے اقدامات کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان براہ راست بات چیت کی ضرورت ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.