سعودی قیادت کا برازیل میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصانات پر افسوس کا اظہار

image

ریاض۔9مئی (اے پی پی):خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے برازیل میں سیلاب کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اردو نیوز کے مطابق سعودی قیادت نے برازیل کے صدر لوئس ایناسیو کو جاری تعزیتی پیغام میں کہا کہ ہمیں برازیل کے جنوب میں آنے والے سیلاب سےاموات پر افسوس ہے جس میں متعدد افراد ہلاک ،زخمی اور لاپتہ ہوئے ہیں ۔

سعودی قیادت نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے متاثرہ افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم زخمیوں کی جلد شفایابی اور لاپتہ افراد کی جلد بازیابی کی امید رکھتے ہیں۔ سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ہم اس غم میں آپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.