نو مئی کو فوج میں بغاوت کی منظم کوشش کرنے والوں کو قرار واقعی سزا ملے گی: وزیراعظم

image
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ جنھوں نے 9 مئی کو افواج پاکستان میں بغاوت کی منظم کوشش اور سازش کی ان کو قرار واقعی سزا ملے گی۔

شہدا اور ان کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں ہونے والی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا جنہوں نے افواج اور پاکستان کے خلاف بغاوت کی کوشش کی وہ سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔

’نو مئی کے سانحے کے اندر جن کا کوئی کردار نہیں یا وہ بے گناہ ہیں ان کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکے گا۔ لیکن جنہوں نے 9 مئی کو ریاست پاکستان کے خلاف بغاوت کی اور پاکستان کے اندر تقسیم درتقسیم کی سیاست کی اور افواج پاکستان میں بغاوت کی مذموم کوشش کی، اور لوگوں کو جتھوں کو بغاوت پر اکسایا ان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا ملے گی تاکہ وہ آئندہ ایسی حرکت کی جرآت نہیں کرسکے۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ ’ایک شہید کی والدہ نے پوچھا کہ نو مئی کے مقدمات کا فیصلہ کب ہوگا تو میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ان لوگوں کو قانون کے مطابق جلد سزا ملے گی۔‘

’نو مئی کو ہمارے شہدا کے اہل خانہ کے دلوں پر ایک قیامت گزر گئی تھی۔ ہم شہدا کے غم میں برابر شریک ہیں۔ جس طرح آپ اس کو محسوس کرتے ہیں شاید کوئی اس کو اس طرح محسوس کرسکے۔ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ 9 مئی کے واقعات آئندہ پاکستان میں کسی صورت دہرانے کی اجازت نہیں دیں گے اور ایسا سیاہ دن دوبارہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئے گا۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی کو دوست نما دشمن کا دل شاد تھا۔ ’حملہ آوروں اور ان کے کے سرپرستوں نے ریاست، قوم حتیٰ کہ شہدا کے ورثا سے آج تک معافی نہیں مانگی جو بذات خود گواہی ہے کہ یہ سیاسی عمل نہیں بغاوت کا منظم منصوبہ تھا۔‘

وزیراعظم نے کہا قوم آج کے دن شہدا اور غازیوں کو سنہرے الفاظ میں یاد کر رہی ہے۔ ’شہدا کے ورثا کے درمیان ہونا  میرے لیے قابل فخر ہے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.