نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی جانب سے ووکیشنل ٹریننگ سکول میں سانحہ 9 مئی کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد

image

کوئٹہ۔ 09 مئی (اے پی پی):نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی جانب سے ووکیشنل ٹریننگ سکول میں سانحہ 9 مئی کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا، تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی سبی عنایت اللہ بنگلزئی تھے ، تقریب میں ڈی ایس پی لیگل نعمت خان، ریڈر راجہ وقاص بشارت، لائن افسر نواب خان، اکاؤنٹنٹ محمد اکرم خجک، انچارج وومن پولیس اسٹیشن حسینہ اختر، انچارج ٹریننگ سنٹر نازیہ سمیت خواتین اور طالبات بڑی تعداد میں شریک تھے ۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تقریب میں ٹریننگ سنٹر کی طالبات نے ملی نغمے، تقاریر اور شہداءپاک فوج اور پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے مختلف ٹیبلوز بھی پیش کئے ، تقریب سے ایس ایس پی سبی عنایت اللہ بنگلزئی، انچارج ٹریننگ سنٹر نازیہ نے خطاب کرتے ہوئے شہداءپاک فوج اور پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ 9 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ، پولیس، پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت امن و امان میں بہتری آئی ہے،

شہداءپولیس و پاک فوج ہمارے سر کا تاج ہیں انکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔تقریب میں شہداءپولیس و پاک فوج کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر طالبات میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.