فرانس، مشتبہ شخص نے ہتھیار چھین کر فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو شدید زخمی کر دیا

image

پیرس۔10مئی (اے پی پی):فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایک پولیس سٹیشن میں مشتبہ شخص نے ہتھیار چھیننے کے بعد 2 پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

اے ایف پی کے مطابق پولیس اہلکار مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کے بعداس کی تلاشی لے رہے تھے کہ اس دوران اس نے ایک اہلکار سے ہتھیار چھین کر ان پر فائرنگ کر دی۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ فرانسیسی دارالحکومت کے 13 ویں ضلع میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات ساڑھے10بجے کے قریب پیش آیا ۔ دونوں پولیس اہلکاروں کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.