امریکی اپیلٹ کورٹ نے گذشتہ روز جمعہ کو ٹک ٹاک کی ہنگامی درخواست مسترد کر دی ہے جس میں مختصر ویڈیو ایپ قانون کو عارضی طور پر روکنے کی اپیل کی گئی تھی۔
برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے اس قانون کو روکا جائے جس کے تحت چین کی پیرنٹ کمپنی بائیٹ ڈانس کو جنوری 19 تک مختصر ویڈیو ایپ سے دستبردار ہونے یا پابندی کا سامنا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ٹک ٹاک اور بائیٹ ڈانس کمپنیوں نے ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی امریکی اپیلٹ کورٹ میں پیر کو ہنگامی درخواست دائر کی تھی کہ ہمیں سپریم کورٹ کے سامنے اپنا کیس پیش کرنے کے لیے مزید وقت دیا جائے۔کمپنیوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر عدالت نے عارضی پابندی پر کوئی اقدام نہ کیا تو یہ قانون امریکہ میں ٹک ٹاک بند کر دے گا جو ماہانہ 17 کروڑ سے زائد مقامی صارفین کے لیے اپنے اظہار خیال کا سب سے زیادہ مقبول پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔