غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے 5 افغان مسافر ڈیپورٹ

image

ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی دستاویزات پر پاکستان میں داخل ہونے والے 5 افغان مسافروں کو ڈیپورٹ کردیا۔

طورخم بارڈر پر کی گئی کارروائی کے دوران ڈیپورٹ کیے جانے والے مسافروں میں خاتون بھی شامل تھی۔ مسافروں کی شناخت فیصل، ہاشم عمرخیل، زرق حبیب اللہ، ولی اور خاتون موزلیفہ گجر کے نام سے ہوئی، تمام مسافروں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

خاتون موزلیفہ گجر، فیصل اور ہاشم عمرخیل نامی مسافروں نے اپنے ہمشکل کے پاسپورٹ پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی جبکہ مسافر زرق حبیب اللہ کے پاسپورٹ پر جعلی امیگریشن اسٹمپ لگی ہوئی تھی، ولی نامی مسافر کے پاس کسی قسم کی سفری دستاویزات موجود نہیں تھی، تمام مسافروں کو واپس افغانستان ڈیپورٹ کردیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US