Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست، انڈیا ایشین چیمپئن بن گیا

سیمی فائنل میں پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان نے عمدہ کھیلتے ہوئے ہیٹرک کی تھی۔
 جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں انڈیا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔
جمعرات کے روز عمان کے شہر صلالہ میں جاری فائنل میچ میں انڈیا روایتی حریف پاکستان کو ہرا کر ایشیئن چیمپئن بن گیا۔
فائنل میں روایتی حریف کے خلاف انڈیا کی جانب سے پہلا گول انگد بیر سنگھ جب کہ دوسرا گول آرائی جیت سنگھ ہندل نے کیا۔
پاکستان کی جانب سے ابھی تک کا واحد گول بشارت علی نے کیا۔
اس سے قبل ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو دو کے مقابلے میں چھ گولوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
سیمی فائنل میں پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان نے عمدہ کھیلتے ہوئے ہیٹرک کی تھی۔
پاکستان مسلسل تیسری جب کہ مجموعی طور پر ساتویں مرتبہ جونیئر ایشیا ہاکی کپ کا فائنل کھیل رہا ہے۔

شیئر: