Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکڈونلڈز نے سری لنکا میں اپنی تمام برانچز بند کردیں

امریکی فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز نے سری لنکا میں اپنے تمام سٹورز بند کر دیے ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق میکڈونلڈز کے وکیل  سنتھ وجے وردانے نے بتایا کہ لوکل پارٹنر سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد کمپنی نے سری لنکا میں قائم اپنی تمام 12 برانچز بند کر دی ہیں۔
میکڈونلڈز کے وکیل نے کہا کہ ’پیرنٹ کمپنی نے معیار برقرار نہ رکھ پانے کی وجہ سے مقامی شراکت دار کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد میکڈونلڈز کی کوئی بھی برانچ سری لنکا میں آپریشنل نہیں ہے۔‘
سنتھ وجے وردانے کے مطابق میکڈونلڈز ایک نئی فرنچائز کے ساتھ ملک میں واپس آنے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔
سری لنکا میں میکلڈونلڈز ابانز نامی شراکت دار کے ساتھ سنہ 1998 سے کام کر رہی تھی۔
ابانز نے میکڈونلڈز کے ساتھ شراکت داری ختم ہونے پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔
میکڈونلڈز کے وکیل وجے وردانے نے بھی ابانز کے ساتھ شراکت ختم ہونے پر تفصیلی بات کرنے سے گریز کیا ہے لیکن لوکل میڈیا رپورٹس کے مطابق ابانز کے غیر معیاری اشیا کے استعمال پر میکڈونلڈز نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

شیئر: