دو مہینے تک مچھر رات کو تنگ نہیں کریں گے۔۔ بس 20 روپے سے یہ لیکوئیڈ بنائیں اور مہنگے رپیلنٹ کے پیسے بچائیں

image

کوئی بھی موسم ہو مچھروں سے چھٹکارا نہیں ملتا. بازار میں ملنے والے گلوب اور لیکوئیڈ ریپیلنٹ ایک تو مہنگے بہت ہوتے ہیں، دوسرے بہت جلدی ختم ہوجاتے ہیں. اتنا ہی نہیں بلکہ اکثر ان کی بو سے لوگوں اور بچوں کو الرجی اور کھانسی کی شکایت بھی ہوتی ہے.

آج ہم اپنے قارئین کو ایسا طریقہ بتائیں گے جس سے گھر میں بغیر کسی اضافی خرچے کے زبردست لیکوئیڈ ریپیلنٹ بن سکتا ہے اور یہ 2 مہینہ آرام سے چلے گا اور سب سے اہم بات کہ اس قدرتی لیکوئیڈ سے کھانسی بھی نہیں ہوگی.

اس کے لئے آدھی پیالی ناریل یا سرسوں کا تیل لیں اور اسے ایک دیگچی میں ڈال کر گرم کریں. نیم کی چند پتیاں ڈال کر دھیمی آنچ پر اتنا پکائیں کہ وہ جل جائیں. اب تیل کو چھان کر دوبارہ دیگچی میں ڈال دیں. چند دانے لونگ اور پیاز کے چھلکے چولہا بند کر کے گرم تیل میں پکائیں اور تیل کو دوبارہ چھان لیں. اس تیل میں آدھا چمچ پسا ہوا کافور ملائیں اور اچھی طرح مکس کر کے مچھر بھگانے والے ریپیلنٹ میں ڈالیں اور آن کر دیں.

اس کو آن کرتے ہی کمرے میں خوشبو پھیل جائے گی اور صرف 10 منٹ میں مچھر سمیت تمام کیڑے مکوڑوں سے آپ کا کمرہ پاک ہوجائے گا.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.