شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کی امریکی سفیر کو بولنگ ٹِپس، ڈونلڈ بلوم کی بیٹنگ

image

یکم جون سے امریکہ میزبان ویسٹ انڈیز کے ساتھ پہلی مرتبہ ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانےکے زیراہتمام خصوصی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو مدعو کیا گیا۔امریکہ کے سفارت خانے کے مطابق تقریب میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی۔تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی بھی موجود تھے۔اس موقع پر آل راؤنڈر شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے امریکی سفیر کو سفارت خانے کی خصوصی گیند پر بولنگ ٹِپس دیں جبکہ ڈونلڈ بلوم نے بیٹنگ کے جوہر بھی دکھائے۔اس موقع پر پاکستانی ٹیم نے امریکی سفیر کو دستخط شدہ کرکٹ بیٹ اور ٹیم کی جرسی پیش کی۔ڈونلڈ بلوم نے پاکستانی ٹیم کو سفارت خانے کی جانب سے یادگاری کرکٹ بال اور ایک آٹوگراف شدہ سوفٹ بال بیٹ پیش کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.