عمرہ کی ادائیگی یادگار تجربہ ہے: ایم ایم اے فائٹر بیاگو علی والش

image

عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کلے کے نواسے مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر بیاگو علی والش نے حال ہی میں عمرہ ادا کیا۔

عرب نیوز کے مطابق ریاض میں پروفیشنل فائٹرز لیگ (پی ایف ایل) کے مقابلوں میں 25 سالہ بیاگو علی والش نے 24 فروری کو اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز کیا۔

آئندہ جلد ہی اپنے پیاروں کے ہمراہ دوبارہ عمرہ ادا کروں گا۔ فوٹو انسٹاگراممکسڈ مارشل آرٹ فائٹر بیاگو علی والش نے ریاض میں ہونے والے پروفیشنل فائٹرز لیگ میں بیلیٹر چیمپئنز ایونٹ میں ایمانویل پالاسیو کے خلاف متفقہ فیصلے سے متاثر کن فتح حاصل کی۔

بیاگو علی والش نے بتایا ہے کہ حال ہی میں ان کا رحجان مذہب کی طرف زیادہ بڑھا اور انہوں نے باعمل مسلمان کی طرح عمرہ کی ادائیگی کے لیے اس مقدس سفر کا فیصلہ کیا۔

بیاگو علی والش نے 24 فروری کو پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز کیا۔ فوٹو انسٹاگرامعلی والش نے کہا کہ شروع میں وہ گھبرائے ہوئے تھے تاہم عمرہ ادا کرنے کا ان پر گہرا اور بھرپور اثر ہوا ہے۔ ’میں بہت خوش ہوں اور یہ تمام سفر لاجواب اور انتہائی یادگار تجربہ ہے۔‘

علی والش نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی اپنے پیاروں کے ہمراہ دوبارہ عمرہ ادا کریں گے۔

پروفیشنل فائٹرز لیگ کے لیے علی والش مزید تربیت لے رہے ہیں۔ فوٹو انسٹاگرامبیاگو علی والش پروفیشنل فائٹرز لیگ  کے آئندہ شیڈول میں اپنے 0-1 کے پیشہ ورانہ ریکارڈ کو مضبوط بنانے کے لیے مزید تربیت حاصل کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.