اے ایف سی انڈر23 ایشین کپ: جاپان اور ازبکستان فائنل میں پہنچ گئے

image

قطر کے شہر دوحہ میں کھیلے جانے والے اے ایف سی انڈر۔23 ایشین کپ 2024 میں جاپان اور ازبکستان کی ٹیمیں اپنے میچز جیت کر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق گذشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنلز میں ازبکستان نے انڈونیشیا کو 0-2 سے اور جاپان نے عراق کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا ہے۔

گذشتہ ونر سعودی عرب کو ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں 0-2 سے ہرا کر ازبکستان سیمی فائنل میں پہنچا تھا جب کہ جاپان نے میزبان قطر کو 2- 4 سے کوارٹر فائنل ہرایا تھا۔

اے ایف سی انڈر۔23 ایشین کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں نے موسم گرما میں پیرس میں ہونے والے اولمپک گیمز کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔

 سیمی فائنل میں شکست کھانے والی دونوں ٹیمیں انڈونیشیا اور عراق ایشین کپ میں تیسری پوزیشن کے لیے مدمقابل ہوں گے اور جیتنے والی ٹیم بھی اولمپکس میں جگہ حاصل کر لے گی۔

ازبکستان نے سیمی فائنلز میں انڈونیشیا کو 0-2 سے ہرایا ہے۔ فوٹو انسٹاگرام سعودی فٹبالقطر کے شہر دوحہ کے عبداللہ بن خلیفہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ازبکستان کے خسائن نورچائیف نے 68 منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی، میچ کا دوسرا گول 86 ویں منٹ میں پرتما ارہان نے کر دیا اور فتح مستحکم کر لی۔

گذشتہ روز الریان کے جاسم بن حمد سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں جاپان نے عراق کو شکست دی۔

ازبکستان گذشتہ ونر سعودی ٹیم کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچا تھا۔ فوٹو انسٹاگرامجاپان کے فارورڈ ماو ہوسویا نے میچ کا پہلا گول 28 ویں منٹ میں کیا جب کہ دوسرا اور فیصلہ کن گول ریاتارو اراکی  نے 42 ویں منٹ میں کر دیا۔ میچ کا اختتام 0-2  گول سے ہوا۔

اے ایف سی انڈر۔23 ایشین کپ کا فائنل جمعہ 3 مئی کو ازبکستان اور جاپان کے درمیان جاسم بن حمد سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.