بھارت میں گاڑی پہاڑ سے نیچے گر گئی، 5افراد ہلاک

image
نئی دہلی۔4مئی (اے پی پی):بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے علاقے مسوری میں ایک گاڑی پہاڑ سے نیچے گرنے کے باعث 5افراد ہلاک ہوگئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز چوناکھل جھاڑیپانی روڈ پر مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 5 بجے طالبعلوں کے ایک گروپ کو تفریح دورے پر لے جانے والی ایک گاڑی بے قابو ہو کر پہاڑ سے نیچے گر گئی ۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں 4 لڑکوں اور دو لڑکیوں سمیت کل 6 افراد سوار تھے جن میں سے 5 کی موت ہو گئی اور ایک لڑکی شدید زخمی بتائی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مسوری فائر سروس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بچاؤ کا کام شروع کرتے ہوئے زخمی اور ہلاک ہونے والوں کو مسوری کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مسوری پولیس حادثے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.