غیرملکی تارکین وطن کی بغیر اجازت حرم مکی میں داخلے پر پابندی عائد

image

ریاض۔4مئی (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے حج انتظامات کےباعث غیر ملکی تارکین وطن کی حرم مکی میں بغیر اجازت داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

العربیہ کے مطابق وزارت داخلہ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد حج انتظامات کو منظم کرنا اور بغیر اجازت حج کرنے والوں کو روکنا ہے۔ایسے غیرملکی جن کے پاس مقدس دارالحکومت حرم مکی کے اندر ورک پرمٹ ، عمرہ ویزہ پرمٹ یا وزٹ ویزہ موجود ہے انہیں اضافی اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔ایسے تارکین وطن جو مقدس دارالحکومت میں کام کررہےہیں انہیں ’ابشر‘ پلیٹ فارم سے کوائف کے اندراج کے بعد اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں۔

ایسے افراد جو حج کے اجازت نامے نہیں رکھتے انہیں پہلے حج کے لیے تمام ضروری لوازمات مکمل کرنا ہوں گے، اس سلسلے میں اگر کسی کو حرم مکی میں آنا ہوا تو اسے پہلے مجاز حکام سے اس کی اجازت لینا ہوگی۔اس کے علاوہ سعودی عرب میں وزارت حج اور عمرہ نے اعلان کیا کہ عمرہ ویزا کی مدت اجراء کی تاریخ سے 3 ماہ تک ہے۔عمرہ سیزن پندرہ ذی الحج کو ختم ہوجاتا ہے۔دوسری طرف حج کے قریب آنے والے سیزن کے ساتھ وزارت نے عازمین کومتنبہ کیا کہ وہ جعلی حج کمپنیوں سے ہوشیار رہیں اور صرف مجاز حج ٹورآپریٹرز کے ذریعے حج کے لیے رجسٹریشن کرائیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.