انٹرنیشنل اسلامک فقہ اکیڈمی کی بغیر پرمٹ حج بارے سعودی علما کے بیان کی حمایت

image

جدہ۔4مئی (اے پی پی):سعودی عرب کی انٹرنیشنل اسلامک فقہ اکیڈمی نے بغیر پرمٹ حج کی ادائیگی کی ممانعت بارے سعودی عرب کے اعلی ترین مذہبی ادارے ھیئة کبار العلماء کی طرف سے جاری بیان کو سراہا ہے۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے)کے مطابق اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل قطب مصفطفےٰ سانو نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب کے کبار علما کی طرف سے جاری بیان قانونی اور دانش مندانہ ہے اور یہ شریعت کے عمومی اصولوں اور فقہ کے عالمگیر قوانین کے مطابق ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انٹرنیشنل اسلامک فقہ اکیڈمی، اس کے ارکان اور ماہرین اس بیان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور تمام مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان احکامات پر عمل کریں جن میں مملکت کے متعلقہ حکام سے پرمٹ حاصل کئے بغیر حج کی ادائیگی کی ممانعت کی گئی ہے۔

مزید برآں، انہوں نے ذرائع ابلاغ، سوشل میڈیا آئوٹ لیٹس، اسلامی دنیا کے اندر اور باہر موجود علما اور آئمہ مساجد پر بھی زور دیا کہ وہ اس بیان کی بھرپور تشہیر کریں اور اسے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں اور ان پر زور دیں کہ وہ عام مسلمانوں کی اس بات پر حوصلہ افزائی کریں کہ وہ اس بیان پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ لوگوں کو اس بیان کی خلاف ورزی کے قانونی نتائج اور اثرات سے بھی آگاہ کیا جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.