سورہ علق اردو ترجمہ

سورہ علق اردو ترجمہ اور آڈیو Mp3 - یہ سورہ نمبر 96 ہے اور یہ 19 آیات پر مشتمل ہے- یہاں آن لائن سورہ علق اردو ترجمہ اور تعارف بھی موجود ہے- یہ مکی سورہ ہے جو کہ پارہ نمبر 30 میں موجود ہے-

آیات کی تعداد: 19
پارہ: 30
سورہ نمبر: 96
دور نزول: مکی

عربی عبدالرحمان السدیس اور سعود الشریم اور اردو ترجمہ فتح محمد جالندھری

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

(اے محمدﷺ) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے (عالم کو) پیدا کیا ﴿۱﴾ جس نے انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا ﴿۲﴾ پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے ﴿۳﴾ جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا ﴿۴﴾ اور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جس کا اس کو علم نہ تھا ﴿۵﴾ مگر انسان سرکش ہو جاتا ہے ﴿۶﴾ جب کہ اپنے تیئں غنی دیکھتا ہے ﴿۷﴾ کچھ شک نہیں کہ (اس کو) تمہارے پروردگار ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے ﴿۸﴾ بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے ﴿۹﴾ (یعنی) ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھنے لگتا ہے ﴿۱۰﴾ بھلا دیکھو تو اگر یہ راہِ راست پر ہو ﴿۱۱﴾ یا پرہیز گاری کا حکم کرے (تو منع کرنا کیسا) ﴿۱۲﴾ اور دیکھو تو اگر اس نے دین حق کو جھٹلایا اور اس سے منہ موڑا (تو کیا ہوا) ﴿۱۳﴾ کیااس کو معلوم نہیں کہ خدا دیکھ رہا ہے ﴿۱۴﴾ دیکھو اگر وہ باز نہ آئے گا تو ہم (اس کی) پیشانی کے بال پکڑ گھسیٹیں گے ﴿۱۵﴾ یعنی اس جھوٹے خطاکار کی پیشانی کے بال ﴿۱۶﴾ تو وہ اپنے یاروں کی مجلس کو بلالے ﴿۱۷﴾ ہم بھی اپنے موکلانِ دوزخ کو بلا لیں گے ﴿۱۸﴾ دیکھو اس کا کہا نہ ماننا اور قربِ (خدا) حاصل کرتے رہنا ﴿۱۹

Reviews & Comments
captcha