پچھلے چند مہینوں سے سابقہ ملکہ حسن اور مشہور اداکارہ ایشوریا رائے کی طلاق کی خبریں سامنے آرہی ہیں. اگرچہ ابھیشیک بچن نے کچھ ہفتوں پہلے ایسی تمام خبروں کی تردید کی تھی لیکن پھر بھی دونوں کا الگ گھروں میں رہنا، امبانی خاندان کی شادی میں الگ الگ شرکت کرنا اور ایشوریا کا اکیلے چھٹیاں منانا بہت کچھ ثابت کرتا ہے
حال ہی میں بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2 روز پہلے ممبئی ائیر پورٹ پر ابھیشیک بچن بہن شویتا نندا اور والدہ جیا بچن کے ساتھ نظر آئے.
اس موقع پر ابھیشیک اگرچہ والدہ اور بہن سے الگ تھے اور فوٹوگرافرز کو ہاتھ جوڑ کر نمستے کا اشارہ کیا لیکن تصاویر لینے کے لیے نہیں رکے اور گاڑی کی جانب بڑھ گئے۔
ایک بار پھر بچن خاندان میں ایشوریا اورآردھیا کی غیر موجودگی نے لوگوں کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا.
مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ابھیشیک کے چہرے پر بیوی اور بیٹی کی دوری کا دکھ صاف دکھائی دے رہا ہے.