میں اور حمزہ ساتھ ہوتے ہیں تو کیا انمول بلوچ اور حمزہ سہیل ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں؟ سچ بتایا

image

"میرے اور حمزہ سہیل کے خاندانوں میں بہت بڑا فرق ہے. ہم دونوں کے خاندان والوں نے ہمارے لیے پہلے سے ہی کافی کچھ سوچ رکھا ہے۔ جہاں کام کرنے جاتے ہیں وہاں صرف کام ہی ہونا چاہیے. اس طرح کی باتیں نہیں ہونی چاہیے"

یہ کہنا ہے مشہور اداکارہ انمول بلوچ کا جنھوں نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے اور حمزہ سہیل کے درمیان تعلق کی وضاحت کی.

انمول کا کہنا تھا کہ مجھے اور حمزہ سہیل کو اچھی طرح سے اپنے اپنے خاندانوں کا علم ہے، ہمارے خاندان بلکل مختلف ہیں۔شوبز میں عائزہ خان اور دانش تیمور اور کافی جوڑیاں ہیں جو بہت اچھی ہیں اور انہیں پسند بھی کیا جاتا ہے۔ یہ جوڑیاں بھی اس وقت ہی بنیں جب دونوں لوگوں کے دل میں جوڑی بننے کی بات تھی لیکن ان کے معاملے میں ایسا نہیں ہے۔

انمول بلوچ نے مزید بتایا کہ "میرے اور حمزہ سہیل کے درمیان ایسا کچھ بھی نہیں ہے. اس لیے لوگوں کی باتیں اہمیت نہیں رکھتیں اور جب میں اور حمزہ ساتھ ہوتے ہیں لوگوں کی ایسی باتوں پر ہنستے رہتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید