“ ماں بننے کے بعد ان کی زندگی میں کئی تبدیلیاں آئی ہیں۔ اب وہ صرف محدود لومیں کم لوگوں کے ساتھ وقت گزارتی ہوں میری سوشل لائف بہت کم ہوگئی ہے۔ لوگ دعوت دیتے ہیں لیکن میں قبول نہیں کرپاتی پھر سب ناراض ہوجاتے ہیں۔ والدین پر بچوں کے سامنے اپنی کمزوریوں کا اعتراف کرنے میں کوئی برائی نہیں، اور میرا خیال ہے کہ اگر بچے والدین کو اپنی غلطیوں کا سامنا کرتے ہوئے دیکھیں گے تو وہ خود بھی اپنی غلطیوں کو قبول کرنے میں آسانی محسوس کریں گے۔
یہ کہنا ہے انوشکا شرما کا 2 برس بعد لندن سے بھارت واپس آئی ہیں۔ انوشکا نے انکشاف کیا کہ وہ وہ ویرات کوہلی پرفیکٹ پیریینٹس نہیں بن سکے۔
انوشکا نے مزید گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اور ویرات کوہلی نے گھر میں اس موضوعپر بات پر بات چیت کی کہ اگر ہم اپنی ماؤں کے ہاتھوں سے بنی ہوئی روایتی ڈشز خود نہ بنائیں تو ان کی یہ خاص ریسیپیز ان کے بچوں تک نہیں پہنچ پائیں گی۔ اس لیے کبھی انوشکا اور کبھی ویرات کھانا پکاتے ہیں، اور کبھی کبھار انوشکا اپنی والدہ کو کال کر کے ریسیپیز معلوم کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے لیے یہ عمل بہت معنی رکھتا ہے، کیونکہ اس طریقے سے وہ اپنی اگلی نسل کو کچھ قیمتی چیزیں منتقل کر رہے ہیں۔
انوشکا نے مزید بتایا کہ ان کے بچوں کی روزمرہ کی روٹین ان کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ چونکہ وہ دونوں اکثر سفر کرتے ہیں، اس دوران بچوں کو بہت سے نئے تجربات اور تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے وہ ایک مستقل روٹین بنائے رکھتی ہیں تاکہ بچوں کو معمول کا احساس دلایا جا سکے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ جہاں بھی جائیں، کھانے اور سونے کے اوقات کا پابند رہنا ان کے لیے اور بچوں کے لیے ضروری ہے۔ یہ روٹین انہیں زندگی میں نظم و ضبط برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔