خواتین گرمی کے موسم میں کس طرح کے عبائے کا انتخاب کریں؟

image

خواتین کپڑوں کے ساتھ ملتے جلتے رنگوں کے عبائیوں کو بھی بڑی خاص ترجیح دیتی ہیں۔

پہلے تو یہ رواج صرف مسلم اور عرب ممالک میں ہوا کرتا تھا لیکن اب یورپی ممالک کی خواتین بھی اس کو فیشن کے حساب سے پہن رہی ہیں۔ پہلے تو صرف کالے رنگ کے ہی عبائے ہوا کرتے تھے اور خواتین شوق سے بھی کالے عبائے ہی پہن رہی ہوتی تھیں۔

مگر اب جیسے کپڑے ویسا ہی عبایا بھی چاہئے ہوتا ہے۔ یہی دیکھتے ہوئے مختلف ممالک میں خواتین کے لئے نت نئے فیشن، منفرد رنگ اور سب سے اعلیٰ قسم کے پرنٹس میں بھی زبردست سے عبائے بنانے جارہے ہیں۔

ہر سال جس طرح کپڑوں کے نئے ڈیزائنز آتے ہیں بلکل اسی طرح عبایوں کے بھی اسٹائل، رنگ، ڈیزائنز بدلتے رہتے ہیں۔ سردی میں سردی کے لحاظ سے اور گرمی میں موسم کے لحاظ سے شاندار عبائے متعارف کروائے جاتے ہیں۔ آپ بھی دیکھیں کہ اس سال ملکی و غیر ملکی عبایا سمر کلیکشن میں آپ کے لئے کیا خاص ڈیزائنز بنائے گئے ہیں

حجاب الحریم:

پاکستانی مشہور برانڈ حجاب الحریم ہمیشہ سے خوبصورت، سادے، اور کڑھائی کے بہترین عبائے پیش کیئے۔ اس مرتبہ بھی انھوں نے گرمی کو دیکھتے ہوئے ہلکے رنگ اور باریک کپڑے کے عبائے بنائے ہیں۔ جیسے کہ آپ دیکھ سکتے ہیں ہلکی آسمانی، گرے، جامنی رنگ کو سب سے زیادہ نمایاں رکھا ہے اور ان پر شیفون کا کپڑا استعمال کیا گیا ہے تاکہ گرمی کا احساس بھی نہ ہو۔

ترکش کلیکشن:

ترکی کے دارالحکومت استنبول میں بڑے ڈیزائنر قیمتی عبائے بناتے ہیں جن کو دیکھ کر یہ کہا یہ نہیں جاسکتا کہ وہ عبائے ہیں یا کپڑے۔ کیونکہ وہاں ٹرینڈ کے حساب سے اسکارف، دوپٹے اور گائون ملتے ہیں۔ اس مرتبہ بھی انھوں نے خاص طور پر زیبرہ پرنٹ اور لکیروں کے ساتھ سادے ڈیزائن کے ہلکی رنگ میں عبائے بنائے ہیں تاکہ خواتین کو پہن کر سکون محسوس ہو۔

ایرانی عبائے:

ایرانی چادر شروع سے ہی دنیا بھر میں مشہور رہی ہے اپنی خاص کپڑے اور بناوٹ کے اعتبار سے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ دنیا بھر میں سب ےس زیاہد ایرانی عبائے ہی استعمال کیئے جاتے ہیں۔ اور اس مرتبہ بھر ایرانی عبائے میں ایک خاص ورائٹی دی گئی ہے جس میں کالے اور براؤن رنگ کو زیادہ استعمال کیا گیا ہے مگر ساتھ ہی گرمی کے حساب سے ہلکے کپڑے جیسے لیلنن اور ہلکی ریشم کو رکھا گیا ہے۔ اور آگے سے کھلے ہوئے بنائے گئے ہیں تاکہ گرمی سے بچ سکیں۔

لبنانی عبائے:

لبنانی عبائے خاص طور پر ریشم پر بنائے جاتے ہیں جو زیادہ ڈھلکتی ہے۔ ان میں گرمی سردی موسم کے لحاظ سے رنگوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ اور اس مرتبہ بھی ہلکی ریشم کو کڑھائی کے ساتھ نمایاں رکھا گیا ہے۔

مغربی عبائے:

مغربی عبائے ویسے تو سب کو ہی معلوم ہے کہ فیشن کے طور پر ہی پہنے جاتے ہیں اور ان میں مختلف ڈیزائنوں کو ملحوظِ خاص رکھا جاتا ہے اور یہی ان کی بڑی پہچان ہے۔ مغربی عبائے میں اس سال تکون، کوٹ اور تتلی نما ڈیزائنر کے عبائے لوگوں کی پسند بن رہے ہیں جو کہ لال، نیلے، پیلے اور دیگر رنگوں میں دستیاب ہیں۔

You May Also Like :
مزید