اس عید نئے اور منفرد ڈیزائنز کی مہندی لگائیں خود ان آسان ڈیزائن کی مدد سے

اگر آپ کو مہندی لگانی آتی ہے شوقین ہیں مہندی لگانے کے تو عید کا موقع آپ کے لئے بڑا خاص ہوتا ہے کیونکہ ہر کوئ آپ سے کہتا رہتا ہے ہمیں بھی مہندی لگادیں ہمیں بھی لگادیں۔

اور اگر آپ کو مہندی پسند ہے لیکن لگانے سر ڈرتی ہیں کہ کہیں خراب نہ ہو جائے ڈیزائنز سمجھ نہیں آرہے ہوتے تو ہم آپ کو بتا رہے ہیں کچھ نئے ڈیزائنز جن کو دیکھ کر آپ خود بھی مہندی لگا سکتی ہیں۔

خواتین کو مہندی اور اس کی خوشبو بے پناہ پسند ہوتی ہے اور پھر عید جیسے پر مسرت تہوار پر مہندی نہ لگے ہاتھوں تو عید کی خوشیاں مکمل نہیں لگتی ہیں اور ہر سال چاند رات کو لازمی مہندی لگواتی ہیں۔

اب آپ ہمارے دیئے ہوئے نئے اور منفرد ڈیزائن سے مہندی باآسانی لگا بھی سکتی ہیں اور کھوار بھی سکتی ہیں۔

بیوٹی کارنر آپ کے لئے لایا ہے چند آسان اور منفرد ڈیزائنز جو کہ آپ خود بھی اپنے ہاتھوں میں لگاسکتی ہیں۔

اور اگر آپ ایسی خواتین ہیں جن کو مہندی لگانی آتی ہے مگر پارلی جیسی صفائی ہاتھ میں نہیں ہے تو گھبرائیں نہیں آپ کے لئے بھی ہم نے ایسے ڈیزائنز کا انتخاب کیا ہے جن کو دیکھ کر آپ کی بھی ساری مشکل حل ہوجائے گی۔

اس عید پر ان ڈیزائنز کی مدد سے آپ خود مہندی لگا کر اپنے فن اور شوق دونوں کو گھر بیٹھے نکھاریں۔

مہندی ایسی لگے کہ ہر کوئی آپ سے پوچھتا رہ جائے گا کہاں سے لگوائی کہاں سے لگوائی اور آپ تعریفوں کے مزے اٹھائیں اور میٹھی عید کی خوشیاں بانٹیں۔

YOU MAY ALSO LIKE :