آپ اس پر کھڑی ہیں، کوئی آیت تو نہیں۔۔ عاصم کی منگیتر میرب علی نے فتنہ پھیلانے والوں کے منہ بند کیسے کروا دیئے؟

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف کلوکار عاصم اظہر کی منگیتر میرب علی نے سوشل میڈیا پر فتنہ پھیلانے والوں کو منہ توڑ جواب دے کر چپ کروا دیا۔

حال ہی میں میرب نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی دبئی ٹرپ کی تصاویر پوسٹ کی، جس میں انہیں گھومتے پھرتے خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

وہیں انہوں نے دبئی کی مشہور عمارت "میوزیم آف دی فیوچر" کے باہر کھڑے ہو کر بھی ایک تصویر لی، جسے بعد میں انسٹاگرام پر پوسٹ کیا۔

ان کی اس تصویر کو جہاں مداح پسند کر رہے تھے وہیں کچھ شرپسند اس پر فتنہ پھیلانے کی کوشش بھی کر رہے تھے۔

صارف نے تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ، "کوئی آیت لکھی ہے کیا اور آپ اس پر کھڑی ہیں، واضح کریں"۔

جس پر میرب نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ، "عربی میں لکھی ہر چیز آیت نہیں ہوتی، یہ نظم ہے"۔

ان کے اس جواب سے یہ معاملہ وہیں تھم گیا۔

You May Also Like :
مزید