صرف فیشن میں ہی نہیں۔۔۔ ماضی میں ”پوٹلی بیگ“ کو ان 5 طریقوں سے استعمال میں لایا جاتا تھا، جن کے بارے میں آپ نہیں جانتی ہوں گی ۔

image
”پوٹلی بیگ“ ایک روایتی طرز کا بیگ ہوتا ہے، جوکہ گولائی میں تیار کیا جاتا ہے، اس میں کچھ سامان رکھنے کی جگہ بھی ہوتی ہے۔ اسے مختلف انداز کے مٹیرل جیسے مخمل، بنارسی، شیفون، کاٹن، سلک وغیرہ کے کپڑے سے تیار کیا جاتا ہے، اس پر نگینے، موتی، شیشے، ستارے، زری ورک، بیڈز ورک، دبکے سلمے کا کام، دھاگے کی کڑھائی غرض یہ ہے کہ مختلف طرح کی کڑھائی اور کام کرکے مزید خوبصورت بنایا جاتا ہے۔ ساتھ ہی اس میں خوبصورت سے ٹسلز لگائے جاتے ہیں ، جن کی مدد سے اکثر پوٹلی بیگ کو بند کیا اور کھولا جاتا ہے ۔ کچھ پوٹلی بیگز میں اب زِپ بھی لگائی جارہی ہے ۔

پوٹلی بیگ کا فیشن صدیوں سے چل رہا ہے ، وقت کے ساتھ ساتھ اس میں تبدیلی لائی جاتی رہی ہے ۔ جدید دور کے فیشن میں پوٹلی بیگ کو ڈھالنے میں ڈیزائنرز اہم کردار نبھاتے ہیں ۔ وہ جدید فیشن کے مطابق اس پر ڈیزائننگ کرکے اسے مارکیٹ میں متعارف کرواتے ہیں ، تاکہ یہ خواتین کی توجہ حاصل کرسکیں ۔ پہلے زمانے میں دادیاں، نانیاں سفید غرارے کے ساتھ اپنے ساتھ پوٹلی رکھتی تھیں ، جن میں وہ چابیاں یا پان وغیرہ رکھتی تھیں ، تاہم اب تو دلہن کے شراروں کے ساتھ بھی شادی کے دن پوٹلی بیگ نظر آتے ہیں ، جوان کے شرارے کے ہم رنگ و ڈیزائن ہوتے ہیں ۔

انڈین اداکارائیں ریکھا، کرینہ کپور، عالیہ بھٹ، سونم کپور، ودیا بالن، ودیگر ہمیشہ شلوار قمیص، لہنگے، ساڑھی یعنی ہر طرح کے پہناوے کے ساتھ پوٹلی بیگ ہاتھ میں تھامتی اور تقریبات میں شریک ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں ۔ جس سے یہ بخوبی پتا چلتا ہے کہ پوٹلی کا فیشن کبھی پُرانا نہیں ہوتا ۔ پاکستانی اداکارائیں بھی پوٹلی بیگ استعمال کرتی ہیں، ماورا حسین کی جانب سے تھامے گئے نئے انداز کے سلک کے پوٹلی پرس کو بہت شہرت ملی تھی، میٹل کی بگھی اسٹائل کے درمیان میں سلک کی پوٹلی کو انہوں نے نہایت خوبصورت طریقے سے ایک تقریب کے دوران ہاتھوں میں لیا تھا ، اس انوکھی پوٹلی پرس کو لڑکیوں نے کافی پسند کیاتھا ۔ اب اس انداز کی پوٹلی بھی مارکیٹ میں مل جاتی ہیں تاہم ان کی قیمت زیادہ ہے۔ لڑکیاں اپنی مرضی سے بھی ملبوسات کی میچنگ کی پوٹلی ڈیزائن کروا سکتی ہیں اور تقریبات میں ہاتھوں میں تھام سکتی ہیں ۔

پوٹلی بیگ گفٹ دینے کیلئے بھی بہترین رہتے ہیں۔ اس کے اندر چاکلیٹس یا خشک میوہ جات بھریں اور اپنی سہیلی کو تحفے میں دے دیں۔ وہ اس انوکھے تحفے کو دیکھ کر یقینا خوش ہوں گی۔ ساتھ ہی یہ پوٹلی بیگ وہ مختلف ملبوسات کے ساتھ ہاتھوں میں لے بھی سکیں گی۔

اب پوٹلی بیگ کے ان 5 استعمال کے بارے میں بتایا جا رہا ہے، جن کے بارے میں بہت کم خواتین جانتی ہوں گی۔

مساج کیلئے استعمال :

یہ بات بہت کم خواتین جانتی ہوں گی کہ پوٹلی بیگ کو برصغیر میں آیورویدک طریقہ علاج کے لئے استعمال میں لایا جاتا تھا، اس میں مختلف طرح کی جڑی بوٹیوں کو بھر دیا جاتا تھا اور پھر اس پوٹلی کی مدد سے مساج کیا جاتا تھا، تاکہ جسم کے اس حصے کا درد یا بیماری کا علاج کیا جاسکے ۔

کھانے اور سکوں کیلئے استعمال :

برصغیر میں ان بیگز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے ہوئے سفر میں ساتھ رکھا جاتا تھا ۔ ان پوٹلی بیگز میں مختلف کھانے کی سوکھی اشیا بھری جاتی تھیں تاکہ سفر کے دوران وہ استعمال میں لائی جاسکیں ۔ اس کے علاوہ ان پوٹلی بیگز میں سونے، چاندی کے سکے بھی ڈال کر رکھے جاتے تھے اور انہیں پیسے اور سکے رکھنے کیلئے استعمال میں لایا جاتا تھا ۔

تجارت کے دوران استعمال:

پہلے زمانے میں برصغیر میں تجارت کیلئے پوٹلی کا استعمال کیا جاتا تھا ۔ خشک میوے کی پوٹلی، جڑی بوٹیوں کی پوٹلی، ادویا ت کی پوٹلی، مختلف مصالحوں کی پوٹلی وغیرہ ۔ ان تمام پوٹلی بیگز کو تاجر ضرورت کے تحت خریدتے تھے اور پھر اپنے وطن لے جاکر یہ مصالحے ، جڑی بوٹیوں، خشک میوے کی پوٹلیاں بیچتے تھے ۔ یوں یہ پوٹلی تجارتی مقاصد کیلئے استعمال میں لائی جاتی تھیں ۔

علی بابا چالیس چور، بچوں کی کہانی اور پوٹلی:

بچوں کی کئی کہانیوں میں پوٹلی کا ذکر آتا ہے۔ جس میں ”پوٹلی بابا کی کہانی، علی بابا چالیس چور“ ودیگر مشہور ہیں۔ یہ کہانیاں اب تک پڑھی جاتی ہیں اور ایمازون پر بھی موجود ہیں ۔ پوٹلی رکھنے والے شخص کی کہانیوں پر مبنی بچوں کیلئے ایک ڈرامہ بھی 1991میں انڈیا میں بنایا جا چکا ہے جوکہ اپنے زمانے کا مشہور ڈرامہ تھا ۔ بچوں کی کہانیوں میں پوٹلی کا استعمال بھی اسے مشہور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے ۔

You May Also Like :
مزید