ساڑھی پہنیں ، سارہ خان کے انداز سے۔۔۔!

image
پہلے زمانے میں ساڑھیاں صرف شادی شدہ خواتین ہی پہنتی دکھائی دیتی تھیں ،تاہم بدلتے ہوئے وقت کے ساتھ اب غیرشادی شدہ لڑکیاں بھی اس پہناوے کو پہننے کی خواہشمند دکھائی دیتی ہیں۔ ساڑھی برصغیر پاک و ہند میں صدیوں سے پہنی جارہی ہے، انڈیا میں ساڑھی کو خواتین کیلئے قومی لباس کا درجہ حاصل ہے، یہی وجہ ہے کہ وہاں کم عمر لڑکیاں بھی اس پہناوے کو اتنی مہارت سے پہن لیتی ہیں کہ ہمارے یہاں کی خواتین حیران رہ جائیں ۔

ساڑھی 4.5 سے9 میٹر تک کی لمبائی پر مبنی ہوتی ہے ، یہ لمبائی پہننے والی خاتون کے قد پر منحصر ہوتی ہے۔ اپنے قد کو دیکھتے ہوئے انہیں ساڑھی کی لمبائی رکھنی چاہئے۔ ساڑھی مختلف حصوں پر مبنی ہوتی ہے، اوپر والے حصے کو بلائوز اور انڈیا میں چولی کے نام سے بھی جانا جاتاہے، جبکہ نیچے کی جانب پیٹی کوٹ ہوتا ہے ، جس کے گرد اس ساڑھی کے کپڑے کو لپیٹتے ہوئے کندھوں تک لایا جاتاہے اور پھر اسے پن کی مدد سے سیٹ کرلیا جاتاہے ، کندھے کی جانب سیٹ کئے جانے والے حصے کو پلو کہاجاتاہے، اکثر ساڑھیوں میں پلو بھاری کام والا رکھاجاتا ہے ، تاکہ وہ سب سے زیادہ نمایاں ہو۔

آج کل تو ساڑھیوں کی کئی اقسام مارکیٹ میں بہ آسانی دستیاب ہیں ، ان میں شیفون ، بنارسی، کاٹن ، سلک ، نیٹ اور مخمل شامل ہیں ۔ اگر ساڑھی کا پلو بھاری دبکے ، زری ، ستارے وغیرہ کے کام والا ہے تو کوشش کریں کہ ساڑھی کا بلائوز زیادہ بھاری نہ ہو، نیٹ کے بلائوز کے ساتھ سادہ شیفون کی ساڑھی بھی پہننے میں اچھی لگتی ہے ۔ اس کے علاوہ اآرگنزا اور چمکیلے کپڑے پر مشتمل ساڑھی بھی ان دنوں پسند کی جارہی ہیں ۔

ساڑھی کی قیمت چند سو سے شروع ہوکر لاکھ تک جاتی ہیں، ملک کے بڑے ڈیزائنرز بھی ساڑھیوں کی نت نئی کلیکشن متعارف کرواتے ہیں ،جن کی قمیت یقینا مارکیٹ سے زیادہ ہوتی ہے ۔ تاہم مارکیٹ میں بھی اچھے کپڑے پر مشتمل کام والی یا سادہ ساڑھیاں بہ آسانی مناسب قیمتوں میں آسانی سے مل جاتی ہیں ، اس لئے یہ ضروری نہیں کہ ڈیزائنرز ساڑھئ ہی خریدی جائے۔

اس کے علاوہ پاکستانی اداکارائوں اور اہم خواتین شخصیات نے کسی اہم تقریب کیلئے ساڑھی زیب تن کی ہوتی ہے تو وہ خواتین کی نظروں میں آجاتی ہے ، عام خواتین تو ان مہنگی ڈیزائنر ساڑھیوں کو خریدنے کی سکت نہیں رکھتیں ،لہذا وہ صرف دیکھ کر ہی خوش ہوجاتی ہیں ، تاہم ایسی خواتین کیلئے مشورہ ہے کہ وہ اس انداز کا کپڑا لے کر ساڑھی خود ہی سلواسکتی ہیں ،آج کل بڑے ڈیزائنر کے ریپلیکا ساڑھیاں بھی مناسب قیمت میں مارکیٹ میں مل جاتی ہیں ۔

پاکستانی اداکارہ سارہ خان کی گزشتہ ماہ ہی شادی ہوئی ہے اوروہ ان دنوں نت نئے پہناوے پہن کر چھائی ہوئی ہیں ، سارہ خان اکثر ساڑھیاں پہنتی ہیں، ان کا ساڑھی پہننے کا انداز کیسا ہوتا ہے ، اآئیے آپ بھی دیکھئے اور ان سے ساڑھی پہننے کے انداز سیکھئے۔

کٹ ورک والی کالی ساڑھی:

ایسی لڑکیاں جو غیر شادی شدہ ہیں اور گھر کی کسی تقریب میں وہ اس پہناوے کو پہننا چاہتی ہیں تو انہیں چاہئے کہ وہ سارہ خا ن کے اس انداز کی ساڑھی خریدیں ۔ اس کالی ساڑھی کے بلائوز ہر ہم رنگ موتیوں کا کام کیاگیا ہے ، ساتھ ہی کالے رنگ کی ہی کڑھائی کی گئی ہے ، گلے کی جانب کٹ ورک جیسا ڈیزائن بنایاگیا ہے ، تاکہ وہ منفرد سا لگے، شیفون کی سادہ آستین ہے ، جس کی کلائی کی جانب بھی کٹ ورک کا وہی کم کیاگیا ہے ، جیسا کہ بلائوز پر ہے۔اس کے ساتھ پلو سادہ کالے رنگ کے شیفون سے تیار کردہ ہے ،کناروں ہر باریک کا لیس نما بارڈر ہے ، جس پر موتیوں کا کام کیاگیاہے۔ اس انداز کی ساڑھی کے ساتھ گلے میں کوئی زیور نہ پہنیں ، خواتین کو چاہئے کہ وہ کانوں میں سلوررنگ کی جھمکیاں یا ائیر رنگز پہن لیں ، ساتھ ہی کالے رنگ کا کوئی خوبصورت کلچ پکڑلیں ۔ میک بھی زیادہ نہ کریں ،ہلکے گلابی یا یپیچ رنگ کی لپ اسٹک لگائیں ، بالوں کو درمیانی مانگ نکال کر اسٹریٹ کرلیں، لیجئے آپ بھی سارہ خان کی طرح ہی تیار ہیں۔

مخملی ساڑھی:

اس انداز کی ساڑھی کیلئے اآرگنزا کا چمکیلا سا ہلکا گلابی یا پیازی رنگ کا بلائوز سلوالیں ،یا چاہیں تو ہم رنگ شیفون کا بلائوز بنوائیں ، میرون رنگ کے مخملی کپڑے سے تیار کردہ اس ساڑھی کا پلو سادہ سا ہے، اس پر کسی بھی قسم کا کام نہیں کیاگیا۔ سارہ خان کے اس انداز کی ساڑھی پہننے کی خواہشمند خواتین کانوں میں بالیاں پہن لیں ، گلے میں کوئی زیور نہ پہنیں ، بالوں کو اسٹریٹ کرکے کھلا چھوڑدیں ، جبکہ ہاتھوں میں سلور انگوٹھی پہن لیں ،لال یا میرون رنگ کی گہری لپ اسٹک اور نیل پالش لگاکر اپنے لُک کو مکمل کرلیں .

چمکیلی ٹشوساڑھی:

آرگنزا یاٹشوکی کسی بھی سلور ساڑھی پر بینڈ کالر بنوائیں ، اس پر موتیوں اور نگینوں کا بھاری کام کروالیں ، اسی طرح آستین میں کلائی کی جانب بھی اسی انداز کا ہلکا سا کام کروالیں اور موتیوں کی لائنیں بنوالیں ۔ بلائوز میں پلیٹیں ڈلواکر اسے مزید خوبصورت بنوایا جاسکتا ہے۔ گلے پر چونکہ کام کیاگیاہے ، اس لئے اس ساڑھی کا پلو سادہ سا ہے ، مگر اس پر پلیٹیوں والا ڈیزائن بنایاگیا ہے ، ساڑھی کے نیچے کی جانب بھی یہی ڈیزائن موجود ہے۔ چونکہ کپڑا ویسے ہی چمکیلا سا ہے ، اس لئے اس ساڑھی پر مزید زری دبکے وغیرہ کا کام کروالینا فضول ہوگا،سارہ خان نے اس چمکیلی ساڑھی کی آستین لمبی فٹنگ والی رکھی ہے ، ساتھ ہی چھوٹے سے نگینوں والے سلور ٹاپس پہن رکھے ہیں ، لُک کو مکمل کرنے کیلئے انہوں نے سائیڈ کی مانگ نکال کر اپنا ہئیر اسٹائل مکمل کیا ہے ، نیوڈ لپ اسٹک اور گلابی بلش آن لگاکر وہ خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں ۔

سلک ساڑھی:

سلک کی لال ساڑھی کو سادہ تیار کرکے سارا خان کی طرح ہی پہن لیاجائے ، اس ساڑھی میں سارانے بلائوز بھی سادہ ہی رکھاہے، آستین بازو تک ہیں ، سادہ سی اس ساڑھی کےساتھ گلے میں سفید موتیوں کی مالا والا ہار پہن لیاجائے، اس کے ساتھ جھمکیاں پہن لیں ۔ درمیانی مانگ نکال کر بال بنائیں ، نیچے کی جانب سے تھوڑا سا کرل کرلیں ، برائون لپ اسٹک اور بلش آن لگاکر سارا خان کی طرح ہی نظرآئیں، چونکہ یہ ساڑھی سادہ سی ہے ، لہذا سارا خان نے اس کے ساتھ گلے میں بھاری ہار پہنا ہے.

You May Also Like :
مزید