پہلی بیوی کے بچوں کے ساتھ وقت نہیں گزارا کیونکہ۔۔ اپنی ماں کے ذکر پر رو پڑنے والے شبیر جان خود کیسے باپ ہیں؟ نجی زندگی سے متعلق گفتگو

image

“یہ دوبارہ نہیں ملیں گی۔ جب تک مائیں ہیں۔ ان کی خدمت کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ ایک حدیث ہے کہ ماں باپ کو اف تک نہ کہو۔ وہ اف یہ ہے کہ جب اپنی ماں کے پاس بیٹھو تو ان سے اپنی تکلیف کا اظہار بھی نہ کرو تا کہ ان کا دل نہ دکھے“

یہ کہنا ہے سینئیر اداکار شبیر جان کا جنھوں نے الف ٹی وی میں ساجد حسن کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی نجی زندگی پر روشنی ڈالی۔ ماں سے دوبارہ ملنے کے سوال پر شبیر جان آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ وہ اب نہیں مل سکتیں۔

شبیر جان کا کہنا تھا کہ ان کے والد کافی سخت مزاج تھے اور جو ہاتھ میں آتا تھا اس سے پٹائی کردیا کرتے تھے۔ اس بات سے تنگ آ کر انھوں نے گھر بھی چھوڑا لیک جب پیسے ختم ہوگئے تو واپس آگیا۔ ماں بچے کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ میری ماں بھی میرے بغیر نہیں رہ پاتی تھی۔

خود کیسے باپ ہیں اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے شبیر جان کا کہنا تھا کہ دوسری بیوی سے جو بچے ہیں ان سے بہت محبت ہے۔ بیٹی کو آئی لو یو کا میسج کرتا رہتا ہوں۔ دوسری بیوی بہت اچھی ماں ہے کبھی ہار نہیں مانتی جبکہ پہلی بیوی بھی اچھی ماں ہے لیکن پہلی شادی کے وقت میں 18 برس کا تھا اپنا لڑکپن ڈھونڈ رہا تھا اس لئے پہلی بیوی کے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزار سکا۔

You May Also Like :
مزید