اسٹائل کرنا بیوی نے سکھایا اور شہروز سبزواری کو ایوارڈ ملنے پر صدف کنول نے کن الفاظ میں تعریف کی؟

image

"میں اسٹائل کرنا ہی اس وقت سیکھا جب صدف کنول ان کی زندگی میں آئیں۔ اس ایوارڈ کے لیے منتخب ہونے کا کریڈٹ بھی صدف کو جاتا ہے کیونکہ انھوں نے ہی مجھے اسٹائل کرنا سکھایا۔ آپ بھلے ہی میری شادی سے پہلے کی تصاویر گوگل کر لیں. یہ حقیقت ہے کہ صدف سے شادی کے بعد ہی میں نے اسٹائل کرنا سیکھا ہے"

یہ کہنا ہے معروف اداکار شہروز سبزواری کا جنھوں نے گزشتہ ہفتے ہم اسٹائل ایوارڈز میں اسٹائل ہیرو آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا ہے.

ایوارڈ کے بعد ایک یوٹیوبر کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شہروز اپنے ایوارڈ کا پورا کریڈٹ اہلیہ صدف کنول کو دیتے ہیں.

جبکہ صدف کہتی ہیں کہ مجھے اندازہ تھا کہ میرے شوہر کو اسٹائل ہیرو آف دی ایئر کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا جائے گا لیکن ان کے منتخب ہونے پر حیرانی نہیں ہوئی بلکہ امید تھی کہ شہزور ہی ایوارڈ کے لیے منتخب ہوں گے۔ میں بہت خوش ہوں کہ شہروز کو ایوارڈ ملا. اسٹائل کرنا کپڑوں سے نہیں بلکہ شخصیت سے آتا ہے.

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہروز کی جانب سے اسٹائل سکھانے کی بات پر صدف کنول بار بار انہیں خاموش رہنے کے لیے اشارے بھی کرتی رہیں.

You May Also Like :
مزید