ماں اور بھائی کی نقل میں اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی نواب خاندان کی بیٹی ہونے کے باوجود سوہا علی خان کو کہاں نوکری کرنی پڑی؟

image

"میں تھیٹر میں پلنے بڑھنے والی بچی تھی جس کی ماں اور بھائی اداکار تھے. مگر میں کچھ مختلف کرنا چاہتی تھی. ماں اور بھائی کی نقل یا آسان راستہ نہیں چننا چاہتی تھی. میں اپنے خاندان کی پہلی ڈگری یافتہ لڑکی ہوں اس لئے میں نے کارپوریٹ سیکٹر میں کام کیا"

یہ کہنا ہے بھارتی اداکارہ سوہا علی خان کا جو پٹودی خاندان کی بیٹی ہیں. ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سوہا نے اپنے کیریئر کے متعلق گفتگو کی.

سوہا علی خان نے انکشاف کیا کہ مجھے ایک سال میں 2 لاکھ روپے ملے۔ یہ پوسٹ گریجویٹ تنخواہ تھی اور میں اس وقت ممبئی میں 17,000 روپے ماہانہ کرایہ ادا کر رہی تھی۔ والدین نہیں چاہتے تھے کہ میں فلموں میں کام کروں یہ میری خواہش تھی. کارپوریٹ سیکٹر کی نوکری چھوڑ کر میں نے ایسی فلم میں کام کیا جو کبھی نہیں بنی. نوکری چھوڑنے کے 3 مہینے بعد گھر میں بتایا.

فلم انڈسٹری میں مجھے زیادہ کام نہیں ملا لیکن میں محنت کرتی رہی.

You May Also Like :
مزید