دنیا کے 5 سب سے پرکشش اور مہنگے ترین لیڈیز بیگ، دل موہ لینے والے ڈیزائن

image
دنیا میں موجود 5 پرکشش اور مہنگے ترین بیگز دنیا میں کئی قسم کے بیگز موجود ہیں لیکن خوبصورت اور نئے ڈیزائن کے بیگز خواتین کی اولین ترجیح میں سے ایک ہیں۔ جس کی وجہ سے زیادہ تر خواتین میں برانڈیڈ بیگز کا رجحان پایا جاتا ہے اور شاید اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان بیگز کے خوبصورت رنگ اور ڈیزائن ان کو مزید پرکشش بنا دیتے ہیں جو خواتین کو اپنی طرف مائل کرلیتے ہیں۔

Hermes : 5

اس برانڈ کے بیگ پوری دنیا میں مشہور ہیں۔یہ بیگ بھی اپنے رنگ کی وجہ سے کافی پسند کیا جاتا ہے کیونکہ اس طرح کے رنگ اب فیشن بن چکے ہیں۔ اسکی قیمت 35,000 ڈالر ہے جو کہ پاکستانی کرنسی کے مطابق 55,00,000 روپے بنتی ہے۔

The Row : 4

اس برانڈ کے اس بیگ کو کچھ لوگ فیشن آرٹ سمجھتے ہیں۔ یہ بیگ سیاہ مگرمچھ کی جلد سے بنایا گیا ہے جبکہ اس پر ڈیزائن کے لیے رنگ برنگی گولی نما پتھر لگائے گئے ہیں تاکہ اس بیگ کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جاسکے اور یہ خواتین کی توجہ کا مرکز بنے۔ اسکی قیمت 55,000 ڈالر ہے جو پاکستانی کرنسی کے مطابق87,00,00 روپے ہوئے۔

Judith Leiber : 3

یہ بیگ گلاب کی شکل میں بنایا گیا ہے اور اسکی بناوٹ میں ہیروں اور قیمتی پتھروں کا استعمال کیا گیا ہے جو اس بیگ پر چار چاند لگارہے ہیں اور اس کی چمک یقینًا تمام خواتین کی دلچسپی کا باعث بننے میں کامیاب ہے۔ اسکی قیمت 92,000 ڈالر ہے جو پاکستانی کرنسی کے مطابق 1,45,00,000 روپے بنتی ہے۔

Chanel : 2

اس برانڈ کا یہ بیگ جس کے دلکش ڈیزائن کے حوالے سے اگر یہ کہا جائے کہ یہ دنیا میں خواتین کی توجہ حاصل کرنے والے چند پرکشش بیگز میں سے ایک ہے تو غلط نہ ہوگا۔ اس کی بناوٹ میں وائٹ گولڈ کا استعمال کیا گیا ہے اور اس کے شولڈر کے اسٹیپ پر لگائی گئی چین میں بھی وائٹ گولڈ لگا ہے جو اس بیگ کی خاصیت بھی سمجھا جاتا ہے۔ اس کی قیمت 261,000 ڈالر ہے جو پاکستانی کرنسی کے مطابق 4,11,00,000 روپے بنتی ہے۔

Hermes : 1

یہ بیگ دنیا کے مہنگے ترین بیگز میں سے ایک ہے اور اس کا ڈیزائن نہایت خوبصورت اور نفیس ہے جس میں دو ہزار سے زائد ہیرے لگائے گئے ہیں اور اسے آپ بطور جیولری کڑا یا ہار بناکر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔اسکی قیمت 1.9 ملین ڈالر ہے جو کہ پاکستانی کرنسی کے مطابق 30,00,000,00 روپے ہے۔ ٓ

You May Also Like :
مزید