یمنیٰ زیدی کے بارے میں غلط بات برداشت نہیں ہوگی مداح نے ایسا کیا لکھا تھا جو وہاج علی برا مان گئے؟

image

"برائے مہربانی اس پوسٹ کو ہٹا دیں، اگر آپ میرے مداح ہیں تو آپ کو میرے دوستوں، ساتھیوں، خاندان والوں کا احترام کرنا چاہیے"

یہ کہنا ہے معروف اداکار وہاج علی کا جنھوں نے اپنی ساتھی اداکارہ اور دوست یمنیٰ زیدی کی طرف داری کرتے ہوئے اپنے فین پیج کو ہی کھری کھری سنا ڈالیں. آخر فکن پیج نے ایسا بھی کیا کر دیا تھا؟

انسٹاگرام پر وہاج علی کے فین پیج کی جانب سے ایسی پوسٹ شئیر کی گئی جس میں یمنیٰ زیدی کو ہمایوں سعید، وہاج علی، فیروز خان اور اذان سمیع خان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔یمنیٰ زیدی ان چاروں اداکاروں کے ساتھ مختلف ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔ جس کی وجہ سے پوسٹ کے ََکیپشن میں لکھا گیا ’یمنیٰ بھی آلو کی طرح ہر ایک کے ساتھ فِٹ ہوجاتی ہیں‘۔

البتہ وہاج علی کو یمنیٰ کے بارے میں یہ کیپشن نامناسب لگا جس پر انھوں نے فین پیج سے اسے ہٹانے کی درخواست کردی.

You May Also Like :
مزید