بانجھ ہونا کوئی لعنت نہیں ۔۔ بے اولاد جوڑے کے ہاں 15 سال بعد جڑواں بچوں کی پیدائش، ڈاکٹر نے جذباتی پیغام دے دیا

image

اولاد کو پہلی مرتبہ گود میں لینے کی خوشی والدین سے بڑھ کو کوئی نہیں جان سکتا۔ وہ 9 ماہ کا انتظار وہ تکلیفیں وہ آنسو اور وہ میٹھے خواب جو بچوں کی پیدائش سے قبل ہر جوڑا دیکھتا ہے۔ جب سامنے حقیقت بن کر واضح ہوں تو خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہتا اور جب اولاد سالوں کے انتظار کے بعد نصیب ہو تو یہ خوشی ہی کچھ الگ ہوتی ہے۔

قدرت نے ہر چیز کا ایک نظام بنایا ہے۔ ہر چیز کا ایک وقت ہے، جب خدا کی طرف سے ہاں ہو کوئی نہیں جانتا۔ کہا جاتا ہے اس کے گھر میں دیر ہے لیکن اندھیر نہیں ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے۔ بھارت میں ایک جوڑے کے ہاں شادی کے 15 سال بعد دو جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جس پر ڈاکٹر اور والدین سب ہی بہت خوش ہیں۔

ان کے ڈاکٹر گنیش کہتے ہیں: " بے اولادی انسان کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ بچے ہونا یا نہ ہونا یہ قسمت کا کھیل ہے جس پر کسی وک برا بھلا یا طعنے دینا بالکل مناسب نہیں ہے۔ اس جوڑے کے ہاں 15 سال بعد اولاد ہوئی جبکہ ان کو لاعلاج قرار دیا جا چکا تھا۔ ہر کوئی انہیں بانجھ کہہ کر پکارتا تھا مگر یہ جان بوجھ کر تو بانجھ نہیں ہوئے۔ قدرت نے اس میں کوئی مصلحت رکھی تھی۔ "

انہوں نے اپنا علاج کروایا اور آئی وی ایف جیسے تکلیف دہ مراحل سے گزرے اور اب ان کی گود بھر گئی۔

You May Also Like :
مزید

15 Saal Baad Bache Ki Paidaish

15 Saal Baad Bache Ki Paidaish - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on 15 Saal Baad Bache Ki Paidaish. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.